Inquilab Logo Happiest Places to Work

ادرک اور لیموں سے تیار مشروب نظام ہضم کیلئے فائدہ مند

Updated: August 27, 2025, 4:46 PM IST | Hafsah Thim | Mumbai

صبح خالی پیٹ ادرک اور لیموں سے تیار مشروب پینے سے ہمارے پیٹ کے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

This drink helps in relieving indigestion. Photo: INN
یہ مشروب بدہضمی دور کرنے میں معاون ہے۔ تصویر: آئی این این

صبح خالی پیٹ ادرک اور لیموں سے تیار مشروب پینے سے ہمارے پیٹ کے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ آج اس کالم میں اس کی تیاری اور اس کے حیران کن فوائد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے:
درکار اجزاء:
٭ایک کپ گرم پانی (اُبالنا نہیں ہے)
٭آدھا چھوٹا چمچہ کدوکش کیا ہوا ادرک (یا ۲؍ سے ۳؍ باریک قتلے)
٭ایک چھوٹا چمچہ لیموں کا رس (تازہ نکالا ہوا)
٭ایک چھوٹا چمچہ شہد (لازمی نہیں ہے)
٭ایک چٹکی زیرہ پاؤڈر (لازمی نہیں ہے لیکن ہاضمے کیلئے مفید ہوتا ہے)
بنانے کا طریقہ:
٭ایک کپ پانی گرم کریں۔
٭اس میں کدوکش کیا ہوا ادرک شامل کرکے ۳؍ سے ۴؍ منٹ پکائیں۔
٭اگر ضرورت ہو تو چھان لیں، پھر اس میں تازہ لیموں کا رس شامل کریں۔
٭اس کے بعد شہد اور زیرہ پاؤڈر شامل کریں۔
٭صبح خالی پیٹ تھوڑا تھوڑا پئیں۔
اس کے فوائد
 ادرک ہاضمے کے خامروں کو متحرک کرتی ہے، پھولے ہوئے پیٹ (بلوٹنگ) میں فائدہ مند ہے اور بدہضمی کو دور کرتی ہے۔
 لیموں پت (جگر سے نکلنے والا اور ہاضمے میں ممد و معاون زرد یا سبزی مائل رنگ کا مادّہ) کی پیداوار کو فروغ دیتا ہے اور معدے کی صفائی کو بہتر بناتا ہے۔
 زیرہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، پیٹ میں گیس بننے نہیں دیتا اور غذائیت کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔
 روزانہ صبح خالی پیٹ ادرک اور لیموں سے تیار مشروب پینے سے نظام ہضم بہتر ہوتا ہے، پھولے ہوئے پیٹ (بلوٹنگ) سے راحت دلاتا ہے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK