رواں برس غذائیت کے سب سے بڑے رجحانات میں سے ایک معدہ کی اچھی صحت کے لئے فائبر پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
EPAPER
Updated: July 16, 2026, 2:52 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
رواں برس غذائیت کے سب سے بڑے رجحانات میں سے ایک معدہ کی اچھی صحت کے لئے فائبر پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
رواں برس غذائیت کے سب سے بڑے رجحانات میں سے ایک معدہ کی اچھی صحت کے لئے فائبر پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ متعدد وائرل ڈائٹ ٹرینڈز کے برعکس، اسے سائنسی تحقیق کی حمایت حاصل ہے۔ آج اس کالم میں اس بارے میں تفصیل سے جانئے:
فائبر سے بھرپور غذاؤں سے معدہ میں ’گڈ بیکٹیریاز‘ کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جو نظام ہضم کو بہتر بناتے ہیں، قوتِ مدافعت بڑھاتے ہیں، دل کی صحت کے لئے فائدہ مند ہیں، بلڈ شوگر کی سطح معتدل رکھنے میں مدد کرتے ہیں اور مزاج میں بہتری لاتے ہیں۔ پھل، سبزیاں، ثابت اناج، اوٹس، دالیں، پھلیاں، خشک میوہ جات اور بیج فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: یہ تدابیر بارش کے موسم میں صحتمند رہنے میں مدد کرتی ہیں
خیال رہے کہ اپنی خوراک میں فائبر کی زیادہ مقدار شامل کرنے کے لئے طرز زندگی میں بڑی تبدیلی لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے دن کی شروعات پھل یا اوٹس سے کریں، دوپہر کے کھانے میں ایک پیالہ دال یا پھلیوں کے ساتھ آدھی پلیٹ چاول اور سبزیاں شامل کریں۔ آہستہ آہستہ فائبر کی مقدار میں اضافہ کریں اور مناسب مقدار میں پانی پئیں۔
گٹ ہیلتھ یعنی معدہ کی صحت اچانک بہتر نہیں ہوتی۔ اس کے لئے چھوٹے چھوٹے مگر مسلسل اقدامات کرنے ہوں گے اور فائبر سے بھرپور غذاؤں کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا ہوگا جس سے دیر پا فوائد حاصل ہوں گے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)، ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ، اور کرنٹ ریسرچ آن ڈائٹری فائبر اینڈ گٹ ہیلتھ کی تحقیق سے ثابت ہیں کہ معدے کی اچھی صحت کے لئے فائبر اہم کردار ادا کرتاہے۔