Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ تدابیر بارش کے موسم میں صحتمند رہنے میں مدد کرتی ہیں

Updated: July 02, 2026, 2:10 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

بارش شروع ہوتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا ہے لیکن اس موسم میں فوڈ فوائزننگ، پیٹ میں انفیکشن، سردی، زکام، فلو اور دیگر متعدی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Street foods should be avoided during the rainy season. Photo: INN
بارش کے موسم میں اسٹریٹ فوڈز سے پرہیز کرنا چاہئے۔ تصویر: آئی این این

بارش شروع ہوتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا ہے لیکن اس موسم میں فوڈ فوائزننگ، پیٹ میں انفیکشن، سردی، زکام، فلو اور دیگر متعدی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس موسم میں ہوا میں رطوبت اور نمی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے بیکٹیریا کے پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔ اس لئے کھانا بناتے وقت صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ آج اس کالم میں برسات کے موسم میں چست و درست رہنے کے چند آسان طریقے بتائے جارہے ہیں:

* تازہ اور گرم کھانا کھائیں۔ کمرے کے درجۂ حرارت میں دیر تک رکھا ہوا کھانا نہ کھائیں۔

* کٹے ہوئے پھل، کچا سلاد اور بغیر ڈھکے ہوئے اسٹریٹ فوڈز سے پرہیز کریں، ان پر بیکٹیریا ہونے کا خدشہ زیادہ رہتا ہے۔

* پھل اور سبزیوں کو استعمال کرنے سے قبل اچھی طرح دھو لینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے: ایک سالگرہ ایسی بھی....

* صاف پانی پئیں اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

* باہر سے گھر آنے کے بعد اور کھانے سے قبل اچھی طرح ہاتھوں کو دھونا چاہئے، اس سے بیکٹیریا کے پھیلنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ز اپنی خوراک میں قوتِ مدافعت بڑھانے والی چیزیں جیسے کہ سٹرس فروٹس، آملہ، امرود، ادرک، لہسن، ہلدی، یوگٹ، خشک میوہ جات، بیج وغیرہ شامل کریں۔

ز روزانہ سات سے آٹھ گھنٹہ سوئیں اور جسمانی طور پر فعال رہیں، یہ دونوں عادتیں جسم کا مدافعتی نظام مضبوط کرنے میں معاون ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK