Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیٹ میں اکثر جلن محسوس ہوتی ہے، کیوں؟ وجہ جانئے

Updated: July 24, 2025, 3:21 PM IST | Hafsah Thim | Mumbai

دو کھانوں کے درمیان وقفہ طویل ہونے سے بھی تیزابیت کی شکایت ہوسکتی ہے۔ ہر ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے میں متوازن غذا کھائیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

کیا صبح بیدار ہونے کے بعد یا کھانا کھانے کے بعد سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے؟ یہ تیزابیت ہے اور یہ آپ کے خیال سے کہیں زیادہ عام ہے۔ کالج جانے والے طلبہ سے لے کر دفتر جانے والے لوگوں تک.... اِن دنوں ہر کسی کے پیٹ میں جلن محسوس ہوتی ہے۔
 لیکن حقیقت یہ ہے کہ تیزابیت کی وجہ مسالے دار کھانا نہیں ہے۔ تیزابیت کی اصل وجہ غلط وقت پر کھانا، ہماری عادت اور جسم کی ضرورت کو نہ سمجھ پانا ہے۔
تیزابیت پر کیسے قابو پائیں؟
(۱) صبح کا ناشتہ ترک نہ کریں
 صبح بیدار ہوتے ہی خالی پیٹ چائے یا کافی پیتے ہیں؟ تو اس عادت کو ترک کر دیں۔ اپنے دن کی شروعات ایک گلاس نیم گرم لیموں پانی سے کیجئے۔ اس کے علاوہ آپ رات بھر بھیگے ہوئے بادام کھا سکتے ہیں۔ پھل بھی اچھا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔
(۲)ٹھنڈی تاثیر والی غذاؤں کا استعمال
 ککڑی، ناریل پانی، کیلا، پپیتا، زیرہ کا پانی، دہی اور تخم ملنگا (عام طور پر سبزہ کہا جاتا ہے) آپ کے پیٹ کے بہترین دوست ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ غذائیں تیزابیت سے نجات دلاتی ہیں اور ہاضمہ بھی درست کرتی ہیں۔
(۳) وقت پر کھائیں
 دو کھانوں کے درمیان وقفہ طویل ہونے سے بھی تیزابیت کی شکایت ہوسکتی ہے۔ ہر ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے میں متوازن غذا کھائیں جن میں کاربس، پروٹین اور صحتمند چکنائی شامل ہوں۔
(۴)انہیں نظرانداز کریں
 چائے، کافی، مسالہ دار اور ڈیپ فرائی کئے ہوئے پکوان تیزابیت پیدا کرسکتے ہیں۔ اس لئے خالی پیٹ اور عین سونے سے قبل ان کا استعمال نہ کریں۔
(۵)تناؤ کا اثر پیٹ پر بھی پڑتا ہے
 تیزابیت کا سبب صرف غذا نہیں ہے۔ دیر رات تک جاگنا، اسکرین ٹائم اور بہت زیادہ سوچنا بھی پیٹ کی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس کے لئے باڈی اسٹریچنگ، رات کا کھانا جلدی کھانا اور بریدنگ ایکسرسائز (سانس لینے اور چھوڑنے کی ورزش) کیجئے۔
خلاصہ
 تیزابیت سے نجات پانے کے لئے متوازن طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے جسم کی سنئے، پیٹ کو ٹھنڈا رکھئے تاکہ وہ آپ کا شکریہ ادا کرسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK