Inquilab Logo Happiest Places to Work

آم: غذائیت سے بھرپور اور صحت کے اعتبار سے بھی مفید

Updated: June 25, 2026, 4:34 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

آم میں موجود غذائیت کے سبب اسے پھلوں کا ’بادشاہ‘ جاتا ہے۔ اس میں وٹامن سی، وٹامن اے، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو مدافعتی نظام، نظام ہضم، دل اور جلد کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

Everyone loves mangoes, but they should be eaten in moderation. Photo: INN
آم کے بڑے کیا بچے سبھی دلدادہ ہوتے ہیں مگر اسے اعتدال میں کھانا چاہئے۔ تصویر: آئی این این

آم میں موجود غذائیت کے سبب اسے پھلوں کا ’بادشاہ‘ جاتا ہے۔ اس میں وٹامن سی، وٹامن اے، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو مدافعتی نظام، نظام ہضم، دل اور جلد کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ آج اِس کالم میں آم کے فوائد کے بارے میں جانئے:

آم کے فوائد:

تحقیق سے ثابت ہے کہ آم میں موجود قدرتی مرکبات سوزش کو کم کرنے اور جسم کو دباؤ کی کیفیت سے باہر نکالنے میں مدد کرتے ہیں۔ آم میں موجود فائبر ہاضمے اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بچوں کو سالگرہ کے دن زیادہ سے زیادہ نیکی کی ترغیب دلائیں

کتنا کھانا چاہئے؟

صحتمند بالغ فرد روزانہ آدھا سے ایک کپ تازہ آم (تقریباً ایک درمیانہ آم) سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔

آم کے ساتھ یہ چیزیں کھائیں

آم کے ساتھ خشک میوہ جات، یوگٹ یا دیگر پروٹین والی اشیاء کھانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے: اصل مقصد یہی ہے کہ جشن یا خوشی دل سے منائی جائے

اعتدال ضروری ہے

کوئی بھی غذا زیادہ یا کم کھانے سے صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔ اعتدال اچھی صحت کی کنجی ہے۔ بلاشبہ آم کھانے کے بے شمار فوائد ہیں لیکن اسے دیگر متوازن غذا کیساتھ اعتدال میں کھانا چاہئے۔

اس موسم آم کا ضرور لطف اٹھائیں مگر اعتدال ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK