Inquilab Logo Happiest Places to Work

فوڈ سیفٹی کا نیا اصول؛ معمولی تبدیلی مگر اہم قدم

Updated: August 06, 2026, 4:46 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

ایسا ہوا ہوگا کہ آپ نے چپس یا بسکٹ کے پیکٹ کو اُٹھا کر اس کے نیوٹریشن لیبل کو پڑھا ہو اور وہ سمجھ میں نہ آیا ہو۔

The nutrition label on the product should be clear so that consumers can understand it and make it easier for them to buy the desired product. Photo: INN
پروڈکٹ پر لگا نیوٹریشن لیبل واضح ہونا چاہئے تاکہ صارفین کو وہ سمجھ میں آئے اور انہیں مطلوبہ پروڈکٹ خریدنے میں آسانی ہو۔ تصویر: آئی این این

ایسا ہوا ہوگا کہ آپ نے چپس یا بسکٹ کے پیکٹ کو اُٹھا کر اس کے نیوٹریشن لیبل کو پڑھا ہو اور وہ سمجھ میں نہ آیا ہو۔ یہی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھاریٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ آج اس کالم میں اس بارے میں تفصیل سے جانئے:

ایف ایس ایس اے آئی کی ذمہ داری

ایف ایس ایس اے آئی ہندوستان کا فوڈ سیفٹی ریگولیٹر ہے۔ یہ محکمہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جو کھانا ہم کھاتے ہیں وہ محفوظ اور صحت بخش ہوں اور ان پر لگا ہوا لیبل درست ہو۔ حال ہی میں ایف ایس ایس اے آئی نے فوڈ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ غذائیت سے متعلق اہم معلومات جیسے کہ ایڈیڈ شوگر، سیچوریٹیڈ فیٹ، اور سوڈیم (نمک) کو پیکجڈ فوڈ لیبلز پر نمایاں کریں۔ اس سے صارفین کو خریدنے سے پہلے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ پیکٹ کے اندر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مجموعی صحت کے لئے صبح یہ تین عادتیں اپنائیے

یہ کیوں اہم ہے؟

شوگر، غیر صحتمند چکنائی اور نمک کی زیادتی سے موٹاپا، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پروڈکٹ پر لگے نیوٹریشن لیبل واضح انداز میں درج ہونے سے صارفین کے لئے پروڈکٹس کے درمیان موازنہ کرنے اور صحت بخش پروکٹس کا انتخاب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پروڈکٹس کا ’Healthy‘ یا ’Natural‘ دعویٰ کرنے پر نہ خریدیں۔ ہمیشہ نیوٹریشن لیبل اور اجزاء کی لسٹ پڑھ کر ہی پروڈکٹ خریدیں۔

حرفِ آخر، لیبل پڑھ کر پروڈکٹس خریدنے کی معمولی عادت سے آپ کی صحت میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے۔ آپ آج بیدار ہوں گے تو کل صحتمند ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK