Inquilab Logo Happiest Places to Work

مجموعی صحت کے لئے صبح یہ تین عادتیں اپنائیے

Updated: July 30, 2026, 4:38 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

دن بھر توانا رہنے، بہتر نظام ہضم اور مجموعی صحت کے لئے انسان اپنے دن کا آغاز کیسے کرتا ہے، یہ اہمیت رکھتا ہے۔ ریسرچ سے ثابت ہے کہ چند سادہ عادتیں جو مستقل طور پر اپنائی جائیں تو ان سے دیر پا صحت کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دن بھر توانا رہنے، بہتر نظام ہضم اور مجموعی صحت کے لئے انسان اپنے دن کا آغاز کیسے کرتا ہے، یہ اہمیت رکھتا ہے۔ ریسرچ سے ثابت ہے کہ چند سادہ عادتیں جو مستقل طور پر اپنائی جائیں تو ان سے دیر پا صحت کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ آج اس کالم میں تین عادتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے:

(۱) بیدار ہونے کے بعد پانی پینا

رات بھر کی ۷؍ سے ۸؍ گھنٹے کی نیند کے بعد جسم قدرتی طور پر ڈی ہائیڈریٹ ہوجاتا ہے۔ بیدار ہونے کے بعد ایک سے ۲؍ گلاس پانی پینے سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے اور نظام ہضم کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر افعال بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔ جسم ہائیڈریٹ رہنے سے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، جسم کا درجہ حرارت متوازن رہتا ہے اور میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔

ٹپ: بیڈ کے قریب پانی کی بوتل رکھیں تاکہ بیدار ہونے کے فوراً بعد پانی پی سکے۔

یہ بھی پڑھئے: بارش کے موسم میں اِن اشیاء سے پرہیز کرنا چاہئے

(۲) متوازن ناشتہ

ناشتہ ترک کرنے سے دن کا اگلا کھانا زیادہ کھا لیا جاتا ہے، ساتھ ہی جسم کا انرجی لیول کم ہوسکتا ہے۔ ناشتہ میں پروٹین، ثابت اناج، صحتمند چکنائی، پھل اور سبزیاں شامل کرنی چاہئے۔ متوازن ناشتہ سے جسم توانا رہتا ہے اور پٹھے مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔

صحت بخش ناشتے کے متبادل

* ویجی ٹیبل پوہا اور اسپراؤٹس

* دودھ، خشک میوہ اور پھل والا اوٹس

* ویجی ٹیبل آملیٹ کے ساتھ ہول ویٹ ٹوسٹ

* اڈلی اور سانبھر

یہ بھی پڑھئے: فائبر کے استعمال کا بڑھتا رجحان، چند باتیں جاننا ضروری

(۳) دھوپ سینکنا اور جسمانی سرگرمیاں

صبح کے وقت کی دھوپ سے جسم کا انٹرنل کلاک ٹھیک طرح سے کام کرتا ہے جس سے نیند کا دورانیہ اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، صبح کے وقت جسمانی سرگرمیاں جیسے کہ چہل قدمی، اسٹریچنگ سے دورانِ خون بہتر ہوتا ہے، دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور انسولین کی حساسیت بھی بہتر ہوتی ہے۔

ٹپ: صبح مختصر چہل قدمی کرنے اور آسان باڈی اسٹریچنگ کافی ہوتی ہے۔

خلاصہ:

اچھی صحت کیلئے صبح کا وقت بے حد اہم ہوتا ہے۔ اپنے دن کی شروعات پانی سے کیجئے، متوازن ناشتہ کھائیے، کچھ وقت صبح کی سورج کی روشنی میں گزارئیے اور جسمانی طور پر فعال رہئے۔ اس سے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔

ذرائع: ڈبلیو ایچ او، آئی سی ایم آر- این این) ڈائٹری گائیڈ لائنس اور نیوٹریئنٹس اور دی امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع مطالعات کے جائزہ پر مبنی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK