ناشتہ میں انڈے کا انتخاب صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک انڈے میں تقریباً ۶؍ گرام اعلیٰ معیار کا پروٹین، وٹامن بی ۱۲، وٹامن ڈی، سیلینیم، کولین اور دیگر ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ ا
EPAPER
Updated: September 03, 2026, 1:53 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
ناشتہ میں انڈے کا انتخاب صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک انڈے میں تقریباً ۶؍ گرام اعلیٰ معیار کا پروٹین، وٹامن بی ۱۲، وٹامن ڈی، سیلینیم، کولین اور دیگر ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ ا
ناشتہ میں انڈے کا انتخاب صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک انڈے میں تقریباً ۶؍ گرام اعلیٰ معیار کا پروٹین، وٹامن بی ۱۲، وٹامن ڈی، سیلینیم، کولین اور دیگر ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ انڈا کھانے سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے، اس لئے ناشتہ میں اسے شامل کرنا سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔ آج اس کالم میں اس بارے میں تفصیل سے جانئے:
Boiled Egg
اُبلا ہوا انڈا آسان اور صحت بخش انتخاب ہوسکتا ہے۔ اسے اُبالتے وقت تیل اور مکھن کی ضرورت بھی نہیں ہوتی اس لئے کیلوریز بھی کم رہتی ہیں۔ تاہم، یہ جسم کو ضروری پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہیئر اسٹائلنگ کے لئے اسپرے گھر پر ہی تیار کریں
Poached Egg
یہ بھی صحت بخش ناشتہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اسے پانی میں تیار کیا جاتا ہے اس طرح یہ فیٹ فری ہوتا ہے۔ ہول گرین ٹوسٹ اور سبزیاں شامل کرکے مزید صحت بخش بنایا جاسکتا ہے۔
Vegetable Omelette
آملیٹ پکاتے وقت اس میں پالک، ٹماٹر، پیاز اور شملہ مرچ شامل کر دیا جائے تو اس کی غذائیت بڑھ جاتی ہے۔ اس کی تیاری میں کم مقدار میں تیل شامل کریں تاکہ اس کی غذائیت برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھئے: Stevia نامی پودا شکر کا متبادل ہوسکتا ہے
Scrambled Egg
یہ ناشتہ بھی صحت بخش متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس کی تیاری میں تیل یا مکھن کی مقدار کم استعمال کرنی ہے جبکہ سبزیاں شامل کرکے غذائیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
Fried Egg
یہ صحت بخش ناشتہ ہوسکتا ہے اگر اس میں تیل اور مکھن کم استعمال ہو۔ یہاں تک ساسیج اور بیکن سے بھی پرہیز کریں۔
خلاصہ:
انڈا صحت بخش ثابت ہوسکتا ہے اگر وہ اُبال کر یا پانی میں پکا ہوا ہو۔ اس کے علاوہ انڈے میں سبزیاں شامل کی جاسکتی ہیں۔ انڈے کے ساتھ ہول گرینس، سبزیاں اور فائبر سے بھرپور پھل شامل کریں تاکہ غذا متوازن رہے۔