Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیٹ میں تیزابیت: یہ آسان طریقہ اپنائیے

Updated: August 27, 2026, 3:43 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

تیزابیت اس حالت کو کہتے ہیں جب معدے میں ضرورت سے زیادہ تیزاب پیدا ہونے لگتا ہے یا یہ تیزاب واپس غذائی نالی میں آ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے سینے میں جلن ہوتی ہے، کھٹی ڈکار آتی ہے، پیٹ پھولا ہوا اور بے چینی محسوس ہوتی ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
تیزابیت اس حالت کو کہتے ہیں جب معدے میں ضرورت سے زیادہ تیزاب پیدا ہونے لگتا ہے یا یہ تیزاب واپس غذائی نالی میں آ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے سینے میں جلن ہوتی ہے، کھٹی ڈکار آتی ہے، پیٹ پھولا ہوا اور بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ آج اس کالم میں پیٹ کی تیزابیت کے متعلق تفصیل سے جانئے:
کبھی کبھی تیزابیت عام ہے مگر بعض علامات GERD (پیٹ کے متعلق سنگین مسئلہ) کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔
مسالے دار اور چکنائی والی غذاؤں کے علاوہ کچھ لوگوں میں کافی، چاکلیٹ، سٹرس فروٹس اور ٹماٹر تیزابیت کا سبب بن سکتے ہیں۔ تھوڑا تھوڑا کھانے، آہستہ آہستہ چبانے اور رات کے کھانے کے کم از کم ۳؍ گھنٹے تک نہ لیٹنے سے تیزابیت کے مسئلہ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ پیٹ کی تیزابیت کو کم کرنے کے لئے کیلے اور اوٹس سے تیار یہ ڈش کھائی جاسکتی ہے۔
 
 
Quick Recipe: Banana Oats Bowl
درکار اشیاء:
آدھا کپ پکا ہوا اوٹس
ایک کیلا (چھوٹا)
آدھا کپ دہی
ایک چھوٹا چمچہ چیا سیڈز
بنانے کا طریقہ:
پکے ہوئے اوٹس میں کیلا، دہی اور چیا سیڈز ملا لیں۔ اسے آہستہ آہستہ کھائیں۔ خیال رہے کہ اسے بہت زیادہ مقدار میں نہیں کھانا ہے۔
 
 
اس کے فوائد:
اوٹس میں فائبر جبکہ کیلا نان سٹرس فروٹ ہے جو بآسانی ہضم ہوتا ہے۔
پیٹ کی تیزابیت کے معاملات ہر شخص کے ساتھ مختلف ہوتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ کس چیز سے پیٹ میں تیزابیت پیدا ہورہی ہے اس کی پہچان کی جائے اور اس سے دوری اختیار کی جائے تاکہ مرض کی شدت میں کمی آئے۔
مشورہ: اگر تیزابیت بار بار یا شدید ہو رہی ہے تو احتیاط کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے بھی مشورہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK