معدے میں کئی اچھے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو نظام ہضم، مدافعتی نظام اور موڈ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن ہماری روزمرہ کی چند عادتیں ان نظام کو متاثر کرتی ہیں جس کی وجہ سے پیٹ پھولا ہوا، تیزابیت، قبض اور توانائی میں کمی جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
معدے میں کئی اچھے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو نظام ہضم، مدافعتی نظام اور موڈ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن ہماری روزمرہ کی چند عادتیں ان نظام کو متاثر کرتی ہیں جس کی وجہ سے پیٹ پھولا ہوا، تیزابیت، قبض اور توانائی میں کمی جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ آج اس کالم میں ہماری اُن پانچ عادتوں کے بارے میں بتایا جا رہے جن سے ہمارے پیٹ کی صحت متاثر ہوتی ہیں:
(۱)کھانا چھوڑنا یا بے وقت کھانا
ہمارا پیٹ معمول کا عادی ہوتا ہے۔ اگر آپ کھانا چھوڑتے ہیں یا بے وقت کھاتے ہیں تو ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔
مسئلہ: اس سے پیٹ میں تیزابیت پیدا ہوسکتی ہے، ہاضمہ دھیما ہوسکتا ہے اور باڈی کلاک متاثر ہوتا ہے۔
حل: کھانے پینے کے اوقات طے کریں اور روزانہ ان پر قائم رہیں۔
(۲)جنک اور پیکجڈ فوڈ کا زیادہ استعمال
چپس، بسکٹس، انسٹنٹ نوڈلز اور دیگر پیکجڈ فوڈز میں بڑی مقدار میں شوگر، غیر صحتمند فیٹس اور کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جبکہ ان میں فائبر مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
مسئلہ: خراب بیکٹیریا کو فروغ ملتا ہے جبکہ اچھے بیکٹیریا کو نقصان پہنچتا ہے۔
حل: تازہ پھل، سبزیاں، خشک میوہ جات، اناج اور گھر کا بنا کھانا کھائیں۔
(۳)ایک ہی بار میں بہت زیادہ پانی پینا
پانی پینا چاہئے لیکن ایک وقت میں بہت زیادہ پانی پینے سے خاص طور پر کھانے کے دوران، کھانا ہضم کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔
مسئلہ: اس سے نظام ہضم دھیما ہوجاتا ہے اور نظام کو کھانا ہضم کرنے میں سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔
حل: بیک وقت بہت زیادہ پانی پینے کے بجائے دن بھر وقفے وقفے سے پانی پئیں۔
(۴)بہت زیادہ ذہنی دباؤ
ہماری ذہنی صحت کا اثر براہِ راست پیٹ پر پڑتا ہے۔ اگر آپ مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو آپ کا ہاضمہ دھیما ہوسکتا ہے۔
مسئلہ: اس سے پیٹ پھولا ہوا، قبض، پیچش اور پیٹ غیر آرام دہ محسوس ہوسکتا ہے۔
حل: ذہنی صحت پر توجہ دیں۔ روزانہ چہل قدمی کریں، موسیقی سنیں، سانسوں کی مشقیں کریں اور پابندی سے نماز پڑھیں۔
(۵)سونے میں بے اعتدالی
پیٹ کی مجموعی صحت کے لئے نیند ضروری ہے۔ سونے میں بے اعتدالی پیٹ کی صحت متاثر کرتی ہے۔
مسئلہ: کم سونے سے معدے کے اچھے بیکٹیریا کی تعداد کم ہوجاتی ہے جس سے ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔
حل: روزانہ ۷؍ سے ۸؍ گھنٹہ سوئیں اور سونے کے اوقات منظم کریں۔
خلاصہ:
چند معمولی تبدلیاں جیسے کہ وقت پر کھانا، صحت بخش غذا کا انتخاب کرنا، وقفے وقفے سے پانی پینا، ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دینا اور اچھی اور گہری نیند سونا آپ کے پیٹ کی صحت کو بہتر بناسکتا ہے۔ اور یقیناً پیٹ خوش رہے گا تو آپ بھی صحتمند رہیں گے کیونکہ ہماری مجموعی صحت کیلئے پیٹ کا صحتمند رہنا بہت ضروری ہے۔