انسان کی اچھی صحت کے لئے ہاضمہ درست ہونا بے حد ضروری ہے۔
EPAPER
Updated: June 18, 2026, 4:58 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
انسان کی اچھی صحت کے لئے ہاضمہ درست ہونا بے حد ضروری ہے۔
انسان کی اچھی صحت کے لئے ہاضمہ درست ہونا بے حد ضروری ہے۔ آج اِس کالم میں زیرہ اور سونف کے مشروب کی ترکیب بتائی جا رہی ہے جو ہاضمہ درست کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس مشروب کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے:
درکار اجزاء:
٭ایک کپ پانی
٭آدھا چھوٹا چمچہ زیرہ
٭آدھا چھوٹا چمچہ سونف
بنانے کا طریقہ:
ایک برتن میں پانی، زیرہ اور سونف لیں۔ اِسے پانچ منٹ تک اُبال لیں۔ اُبال آنے کے بعد اِسے چھان لیں۔ کھانے کے بعد اس مشروب کو گرم پئیں۔
یہ بھی پڑھئے: میرینیشن: پکوان کی تیاری کا اہم مرحلہ، اِن باتوں کو دھیان میں رکھیں
فوائد:
* اس مشروب کو پینے سے بلوٹنگ سے راحت ملتی ہے۔
* بدہضمی کی شکایت دور ہوتی ہے۔
* یہ مشروب نظام ہضم کی مجموعی صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔n
گھریلو نسخے
* ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ اور دھنیا کو پیس کر آئس ٹرے میں جما لیں۔ جب بھی جھٹ پٹ سبزی بنانی ہو تو اِسے نکال کر استعمال کرلیں۔
* خوشبو دار سبزی بنانے کیلئے آخر میں گھی اور گرم مسالہ پاؤڈر ڈال کر ڈھانک دیں، اچھی خوشبو آئیگی۔n