پاکستان کے نوجوان تیز گیندباز رضا اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار انداز میں قدم رکھا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے چند ہی دنوں میں پاسپورٹ نہ ہونے سے لے کر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو اور جو روٹ کی وکٹ حاصل کرنے تک ان کا سفر کسی داستان سے کم نہیں۔
EPAPER
Updated: September 10, 2026, 9:59 PM IST | London
پاکستان کے نوجوان تیز گیندباز رضا اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار انداز میں قدم رکھا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے چند ہی دنوں میں پاسپورٹ نہ ہونے سے لے کر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو اور جو روٹ کی وکٹ حاصل کرنے تک ان کا سفر کسی داستان سے کم نہیں۔
پاکستان کے نوجوان تیز گیندباز رضا اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار انداز میں قدم رکھا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے چند ہی دنوں میں پاسپورٹ نہ ہونے سے لے کر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو اور جو روٹ کی وکٹ حاصل کرنے تک ان کا سفر کسی داستان سے کم نہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اے آر رحمان نے نیٹ فلکس کی ’ ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘‘کیلئے گانا کمپوز کیا
۲۱؍ سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر، جن کا تعلق مردان سے ہے، نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں اپنے بین الاقوامی کریئر کی صرف چوتھی گیند پر انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کرکے سب کو متاثر کردیا۔ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھی نوجوان گیندباز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کافی عرصے سے اپنے بولنگ اٹیک میں کچھ مختلف چیز کی ضرورت تھی اور رضا اللہ کی رفتار نے ایک نمایاں فرق پیدا کیا۔
رضا اللہ کو لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں ۱۹۴؍ رنز کی شکست کے بعد اسکواڈ میں شامل کیے گئے سات کھلاڑیوں میں جگہ ملی تھی۔ تاہم انگلینڈ پہنچنے کا سفر بھی ان کے ڈیبیو جتنا ہی ڈرامائی رہا۔ رپورٹس کے مطابق سلیکٹرز کے فیصلے کے وقت ان کے پاس پاسپورٹ تک نہیں تھا۔ وقت کی کمی کے باعث ایک کوچ کو ان کے گاؤں بھیجا گیا، جہاں سے انہیں اچانک ملنے والے اس موقع کی اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد ضروری کاغذات مکمل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ اور ویزا کا انتظام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:ایشان کشن کی قیادت میں ایسٹ زون نے۱۳؍ سال بعد دلیپ ٹرافی جیتی
ٹیسٹ ڈیبیو پر رضا اللہ نے ۹۲؍ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کرائیں اور پہلے ہی دن دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے گزشتہ نومبر میں قائداعظم ٹرافی میں پشاور کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا۔ اس سے قبل وہ مردان ڈسٹرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے تھے، جہاں ان کی کارکردگی نے پشاور ریجن کے کوچ عبدالرحمان کی توجہ حاصل کی۔چند ہی ماہ میں مقامی کرکٹ سے انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈیبیو اور اپنے چوتھے بین الاقوامی گیند پر دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے جو روٹ کی وکٹ حاصل کرنے تک رضا اللہ کا سفر انتہائی تیز رہا ہے۔ اب ان کے لیے اصل چیلنج اس یادگار آغاز کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ مستحکم کرنا ہے۔