• Fri, 12 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

موسمِ سرما میں مدافعتی نظام مضبوط کرنے کی تجاویز

Updated: December 11, 2025, 2:20 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

موسمِ سرما پُرلطف موسم ہے۔ لیکن اس موسم میں مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔ دو ہفتے بعد ۲۰۲۵ء کا اختتام ہونے والا ہے اور ۲۰۲۶ء یعنی نئے سال کا آغاز ہوگا۔

Dried fruits help keep the body warm. Picture: INN
خشک میوہ جات جسم کو گرم رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ تصویر:آئی این این
موسمِ سرما پُرلطف موسم ہے۔ لیکن اس موسم میں مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔ دو ہفتے بعد ۲۰۲۵ء کا اختتام ہونے والا ہے اور ۲۰۲۶ء یعنی نئے سال کا آغاز ہوگا۔ یہ اپنی صحت پر توجہ دینے کا بہترین موقع ہے۔ ایک نئی شروعات کیجئے اور اپنی صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کیجئے۔ آج اس کالم میں موسم ِ سرما میں مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے، بتایا جا رہا ہے:
موسم ِ سرما میں غذائیت کیوں اہمیت رکھتی ہے؟
ٹھنڈ بڑھنے سے ہمارے جسم کو گرم رکھنے کے لئے زیادہ توانائی والی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہیں۔ چونکہ اس موسم میں انفیکشن کا خطرہ زیادہ رہتا ہے اس لئے مدافعتی نظام مضبوط کرنے والی غذاؤں کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے۔
کیا شامل کرنا چاہئے؟
گرم تاثیر والی غذائیں جیسے کہ سوپ، دال، کھچڑی، پتے والی سبزیاں وغیرہ۔
 وٹامن سی سے بھرپور غذائیں مثلاً نارنجی، آملہ اور امرود۔ یہ انفیکشن سے بچاتی ہیں۔
 صحتمند چکنائیاں جیسے کہ خشک میوہ جات (اخروٹ اور بادام) اور گھی۔ یہ جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو اندر سے گرم رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
 موسم ِ سرما میں پیاس کم لگتی ہے، اس کے باوجود جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا نیم گرم پانی، ہربل چائے کے علاوہ پھل اور سبزیوں کا پانی (انفیوژڈ واٹر) پئیں۔
خلاصہ
نئے سال کا آغاز صحتمند طریقے سے کیجئے۔ دن کی پہلی غذا صحتمند اشیاء سے کریں اور ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ دھوپ میں بیٹھیں تاکہ آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں وٹامن ڈی مل سکے۔ اس سے آپ کا موڈ بھی بہتر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK