Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزن گھٹانے کے لئے روٹی چھوڑنے کی ضرورت نہیں

Updated: July 17, 2025, 2:13 PM IST | Hafsah Thim | Mumbai

آپ نے کئی مرتبہ سنا ہوگا کہ ’’وزن گھٹانا چاہتے ہو تو روٹی کھانا چھوڑ دو۔‘‘ لیکن اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ جاننا ضروری ہے۔

A plate full of balanced food might look something like this. Photo: INN
متوازن غذا سے بھرپور پلیٹ کچھ اس طرح ہوسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

آپ نے کئی مرتبہ سنا ہوگا کہ ’’وزن گھٹانا چاہتے ہو تو روٹی کھانا چھوڑ دو۔‘‘ لیکن اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ جاننا ضروری ہے۔ آج اس کالم میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ وزن گھٹانے کیلئے گیہوں کی روٹی چھوڑنی چاہئے یا نہیں؟
روٹی ہماری دشمن نہیں ہے
روٹی خالص گیہوں کے آٹے سے تیار ہوتی ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔
 اس میں صحتمند کاربس زیادہ ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
 روٹی میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ہاضمہ درست کرتی ہے۔
 اس میں موجود وٹامنز اور منرلز مجموعی صحت کے لئے فائدہ مند ہیں۔
کیلوریز: وزن بڑھنے کا سبب
 وزن گھٹانے کے لئے کیلوریز کا برن ہونا ضروری ہے۔
 روٹی وزن بڑھانے کا اتنا سبب نہیں بنتی جتنا شکر اور تلی ہوئی اشیاء۔
روٹی چھوڑنے کے بجائے یہ کام کریں
 ایک وقت کے کھانے میں ایک سے ۲؍ روٹی کھائیں۔
 روٹی کے ساتھ سبزی، دال اور پروٹین (پنیر، انڈا وغیرہ) سے بھرپور غذا کھائیں۔
 کھانے میں سلاد اور دہی بھی شامل کریں۔
 آہستہ آہستہ کھائیں۔
روٹی کا متبادل بریڈ زیادہ نقصاندہ
 لوگ روٹی کے بجائے بریڈ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ اس کے فائدے کم نقصانات زیادہ ہیں۔ یہ پروسیڈ فوڈ ہے اس میں شوگر اور فیٹس شامل ہوتے ہیں۔
نتیجہ
 روٹی کھا کر بھی آپ وزن گھٹانے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔ خیال رہے، آپ کی پلیٹ متوازن غذاؤں سے بھری ہونی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی فعال رہنے کی کوشش کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK