دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو مارچ۲۰۲۰ء میں کووڈ-۱۹؍ وبا کے دوران تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک غیر ملکی افراد کی میزبانی کے معاملے میں ۷۰؍ ہندوستانی شہریوں کے خلاف درج۱۶؍ مقدمات کو خارج کر دیا۔
EPAPER
Updated: July 17, 2025, 7:02 PM IST | New Delhi
دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو مارچ۲۰۲۰ء میں کووڈ-۱۹؍ وبا کے دوران تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک غیر ملکی افراد کی میزبانی کے معاملے میں ۷۰؍ ہندوستانی شہریوں کے خلاف درج۱۶؍ مقدمات کو خارج کر دیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو مارچ۲۰۲۰ء میں کووڈ-۱۹؍ وبا کے دوران تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک غیر ملکی افراد کی میزبانی کے معاملے میں ۷۰؍ ہندوستانی شہریوں کے خلاف درج۱۶؍ مقدمات کو خارج کر دیا۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا: ’’چارج شیٹس کو منسوخ کیا جاتا ہے۔ ‘‘ عدالت نے یہ فیصلہ ۷۰؍ ہندوستانی شہریوں سے متعلق۱۶؍ درخواستوں پر سنایا جن کی نمائندگی ایڈوکیٹ اشیما منڈلا نے کی تھی اور جنہوں نے اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کے اخراج کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: آسام: بے دخلی کی مہم کےخلاف مظاہرے ، پولیس کی اندھا دھند فائرنگ ، ایک شخص ہلاک
تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اس سے قبل دہلی پولیس نے ان درخواستوں کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ مقامی ملزمان نے اُن غیر ملکی شرکاء کو پناہ دی تھی جو نظام الدین مرکز میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کیلئے آئے تھے جو اُس وقت نقل و حرکت پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی تھی۔