مختلف پکوانوں میں تڑکا لگایا جاتا ہے، اس سے کھانے کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: July 20, 2026, 11:54 AM IST | Mumbai
مختلف پکوانوں میں تڑکا لگایا جاتا ہے، اس سے کھانے کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔
مختلف پکوانوں میں تڑکا لگایا جاتا ہے، اس سے کھانے کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ جب پکوانوں میں تڑکا لگتا ہے تو خوشبو سے کچن مہک اٹھتا ہے، تبھی کھانے میں جان آتی ہے۔ بس تھوڑا سا تیل، چند مسالے اور صحیح طریقہ آپ کے روزمرہ کے کھانوں کو بالکل نیا رنگ دے سکتے ہیں۔
ہر تڑکا ایک جیسا نہیں ہوتا، اس میں آپ جو مسالے، تیل اور وقت کا انتخاب کرتے ہیں وہ کھانے کا ذائقہ بدل دیتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کچھ عام تڑکے اور ان میں تبدیلی سے کیا فرق آتا ہے:
گھی یا رائی کا تیل؟
گھی: نرم اور خوشگوار ذائقہ دیتا ہے، دال، کھچڑی اور حلوے میں بہت اچھا لگتا ہے۔
رائی کا تیل: تیز اور تیکھا ہوتا ہے، سالن، ساگ اور مچھلی میں بہترین، کھانے کو خاص روایتی تیکھا پن دیتا ہے۔
کوشش کریں دو پیالے دال کے بنائیں، ایک میں گھی اور دوسرے میں رائی کے تیل کا تڑکا ڈالیں، ذائقے کا فرق خود محسوس کریں۔
یہ بھی پڑھئے: ماں کی قدر کرنا دراصل اللہ کی رحمت کی قدر کرنا ہے
کری پتے یا میتھی کے بیج؟
کری پتے: تازہ اور خوشبودار، یہ دال اور چٹنی میں ضروری ہیں۔
میتھی کے بیج: تھوڑے ترش لیکن مزے دار، مچھلی کے سالن، کڑھی اور اچار میں استعمال ہوتے ہیں۔
یاد رکھیں، میتھی کے بیج تھوڑا سا تلیں، زیادہ تلنے سے تلخ ہو جاتے ہیں۔ کری پتے چٹخ کر کرسپی ہونے چاہئیں تب ہی ذائقہ آتا ہے۔
لہسن یا ہینگ؟
لہسن: تیز اور گہرا ذائقہ، دال، سوپ، رائتہ اور فرائی کی ہوئی سبزیوں میں لاجواب لگتا ہے۔
ہینگ: نرم اور ہاضمے کے لئے مفید، سادہ دالوں اور ان کھانوں میں استعمال ہوتا ہے جہاں پیاز اور لہسن سے پرہیز کیا جاتا ہے۔
تھوڑی سی ہینگ گرم گھی میں ڈالیں تو سادہ دال بھی ذائقہ دار بن جائے گی۔ لہسن ہلکا براؤن کریں تو کھانے میں مزیدار ذائقہ آتا ہے اور بھینی بھینی خوشبو آتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: فائبر کے استعمال کا بڑھتا رجحان، چند باتیں جاننا ضروری
سرخ مرچ یا ہری مرچ؟
ثابت سرخ مرچ: تیکھا پن اور رنگ دیتی ہے، اس کا تڑکا خشک سبزیوں اور مکس دال میں اچھا لگتا ہے۔
ہری مرچ: تازہ اور تیز تیکھا پن، جلدی بننے والی سبزیوں کے لئے بہترین ہیں۔
اگر تیکھا پن چاہئے تو ہری مرچ کو درمیان سے چیر کر ڈالیں۔
تڑکا کھانے میں جان ڈالنے کا وہ فن ہے جو چھوٹے چھوٹے تجربات سے کھانے کو نئی پہچان دیتا ہے۔ اگلی بار جب آپ دال یا سبزی بنائیں تو ان مختلف تڑکوں کو آزما کر دیکھیں اور کھانوں کو ذائقہ دار بنائیں۔