Inquilab Logo

گوگل/ ایپل/ مائیکروسافٹ : انجینئرز کیلئے اچھی تنخواہ کہاں؟

Updated: September 06, 2023, 12:39 PM IST | Agency | New Delhi

گوگل کے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ وہ روزانہ صرف ایک گھنٹہ کام کرکےایک لاکھ ۵۰؍ ہزار ڈالر سالانہ کماتا ہے۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

گوگل بنام امیزون بنام مائیکروسافٹ، یہ دنیا کے ٹاپ ٹیک برانڈز ہیں۔ زیادہ تر ٹیک برانڈز میں انجینئرز کو ملنے والی بھاری تنخواہ اکثر موضوع بحث رہتی ہے۔ ممتاز ٹیک برانڈز میں گوگل، ایپل، میٹا ( پہلے ​​فیس بک) اور مائیکروسافٹ شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں اپنے انجینئروں کو دوسروں کے مقابلے میں اچھی تنخواہ دیتی ہیں۔یہ معلومات وائرل ہونے والی اس خبر کے بعد سامنے آئی ہے جس میں گوگل کے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ روزانہ صرف ایک گھنٹہ کام کرکےایک لاکھ ۵۰؍ ہزار ڈالر سالانہ کماتا ہے۔ یہ رقم ہندوستانی کرنسی ایک کروڑ ۲۰؍ لاکھ کے قریب ہے۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ گوگل اور میٹا کمپنیاں عام طور پر دیگر بڑی کمپنیوں کے مقابلے اپنے سافٹ ویئر انجینئروں کو زیادہ تنخواہ دیتی ہیں۔یہ معلومات ٹیک ایمپلائیز سے لی گئی ویب سائٹ بلائنڈ نے دی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل اور مائیکروسافٹ عام طور پر نئے انجینئروں کو کم تنخواہ دیتے ہیں۔حالانکہ یہی ایپل اور مائیکروسافٹ جب  براہ راست اعلیٰ  عہدوں پر تقرری کرتے ہیں تو تنخواہ مناسب ہوتی ہے ۔ یہ معلومات بلائنڈ کے ذریعے ان لوگوں کی تفصیلات کی بنیاد پر شیئر کی گئی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال جنوری سے ا گست ۲۰۲۳ء   کے درمیان اپنی تنخواہیں شیئر کی تھیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امیزون میں ملازمت میں آگے بڑھنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ کمپنی میں انجینئرز کی تنخواہ کا پیمانہ مختلف ہے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سطح کے عہدےپرتنخواہوں میں بڑا فرق ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل میں تنخواہیں دوسری کمپنیوں کی طرح زیادہ نہیں  ہیں لیکن اس  میں ملازمت  میں شفافیت اور تنخواہ کی حد قابل اعتماد ہے۔ گوگل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں کی تنخواہیں ٹیک انڈسٹری میں سب سے زیادہ ہیں۔گوگل میں نچلی  سطح کے انجینئروں کی تنخواہ دوسری کمپنیوں میںاعلیٰ سطح کے انجینئروں کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ کی سرپرست کمپنی میٹا  اپنے انجینئروں کو دوسری کمپنیوں  کے مقابلے میں تیزی سے ترقی دیتی ہے اور انہیں زیادہ تنخواہ دیتی ہے۔ مائیکروسافٹ میں سافٹ ویئر انجینئروں کیلئے  مختلف سطحوں کی ملازمتیں ہیں، یہی وجہ ہےکہ یہاںترقی  دینے کے نظام میں کافی لچک  ہے۔نچلی سطح کے انجینئروں کی تنخواہ کے معاملے میں مائیکروسافٹ اپنی حریف کمپنیوں سے تھوڑا پیچھے  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK