Inquilab Logo

گوگل کے پکسل ۸؍ اور پکسل ۸؍ پرو اے آئی تکنیک سے لیس ہیں

Updated: October 11, 2023, 1:43 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پچھلے دنوں  گوگل نے اپنے پکسل ۸؍ اور پکسل ۸؍ پرو نامی فون لانچ کئے ہیں۔ ان فونز کو مصنوعی ذہانت کے فیچرز سے اس طرح لیس کیا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف کسی بھی موضوع پر موبائل پر گوگل پر مواد تلاش کرے گا تو سرچ انجن اس طویل ترین معلومات انتہائی سادہ اور مختصر جملوں میں فراہم کرے گا۔

Google`s Pixel 8 And Pixel 8 Pro. Photo: INN
گوگل کے پکسل ۸؍ اور پکسل ۸؍ پرو۔ تصویر:آئی این این

پچھلے دنوں  گوگل نے اپنے پکسل ۸؍ اور پکسل ۸؍ پرو نامی فون لانچ کئے ہیں۔ ان فونز کو مصنوعی ذہانت کے فیچرز سے اس طرح لیس کیا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف کسی بھی موضوع پر موبائل پر گوگل پر مواد تلاش کرے گا تو سرچ انجن اس طویل ترین معلومات انتہائی سادہ اور مختصر جملوں میں فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں فونز میں گوگل اسپیک کے فیچر کو بہتر کردیا گیا ہے، جس کے تحت کوئی بھی صارف تلاش کیے جانے والے مواد یا ای میل کو آواز میں سن سکے گا۔ اسی طرح گوگل وائس کے ذریعے تلاش کے فیچر کو بھی اے آئی سے لیس کردیا گیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب کوئی بھی شخص آواز کے ذریعے با آسانی چیزیں تلاش کر سکتا ہے۔ گوگل پکسلز کے دونوں فونز کے کیمروں میں بھی اے آئی انٹیلی جنس کے فیچرز دیے گئے ہیں کہ گوگل فوٹوز کی گیلری کو بھی نئے ایڈٹ ٹولز سے لیس کردیا گیا ہے۔ دونوں فونز کو اینڈرائیڈ۱۴؍ کے اپ گریڈ سافٹ ویئر کے ساتھ پیش کیا گیا اور کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ صارفین کو۷؍ سال تک مفت اپڈیٹس ملیں  گے۔ اس بار پکسل فونز کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں ایک ٹیمپریچر میٹر بھی دیا گیا ہے، جس کی مدد سے چیزوں کی گرمائش کو جانچا سکے گا لیکن اس سے بخار یا انسانی جسم کے درجہ حرارت کو جانچنا ممکن نہیں ۔ کمپنی کے مطابق انہوں نے امریکی محکمہ صحت سے اجازت طلب کی ہے کہ مذکورہ ٹیمپریچر میٹر سے انسانی جسم کے درجہ حرارت کو جانچنے کی اجازت دی جائے، اگر اجازت مل گئی تو اسے کمپنی کی اپڈیٹس میں بہتر کردیا جائے گا۔
 پکسل ۸؍ میں  ۶ء۲؍ انچ اسکرین ہے اور۸؍ جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا ہے، اس میں ۱۲۸؍ اور۲۵۶؍ جی بی میموری کے ماڈیولز متعارف کرائے گئے ہیں ۔ اس فون کے بیک پر۲؍ کیمرے دیے گئے ہیں ، جس میں سے مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل جبکہ دوسرا کیمرا۱۲؍میگا پکسل ہے۔ اسی طرح فون کے فرنٹ پر۱۱؍ میگا پکسل تک کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فونز کے کیمروں کو مصنوعی ذہانت سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ پکسل۸؍ کو۴۴۷۵؍ ایم اے ایچ کی بیٹری کے فاسٹ چارجر اور وائرلیس چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فون کی ابتدائی قیمت ۷۵؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔
 پکسل ۸؍پرو کی بات کریں  تو اس میں  ۶ء۷؍ انچ اسکرین اور۱۲؍ جی بی ریم جبکہ۱۲۸،۲۵۶؍ اور ۵۱۲؍ جی بی ریم اسٹوریج ماڈل موجود ہیں ۔ اسکے بیک پر۳؍ کیمرے دیے گئے ہیں ، جس میں سے مین کیمرا۵۰؍ جبکہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار۴۸؍ میگا پکسل کے ہیں ۔ فون کے فرنٹ پر۱۱؍ میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جو کہ اے آئی ٹولز سے لیس ہے۔ پکسل۸؍پرو میں ۵؍ ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کو فاسٹ چارجر اور وائرلیس چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فون کے بیسک ماڈل کی قیمت ایک لاکھ ۶؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK