Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرمی اور روزہ: جسم میں پانی کی کمی سے کیسے بچیں؟

Updated: March 11, 2026, 3:15 PM IST | Gulnaz Momin Azad | Mumbai

گزشتہ دنوں سے موسم اچانک گرم ہوگیا ہے۔ تیز دھوپ اور گرم ہوا کے سبب انسانی صحت متاثر ہو رہی ہے۔

To prevent dehydration, keep drinking water at regular intervals between iftar and sehri. Photo: INN
جسم کو پانی کی کمی سے بچانے کیلئے افطار سے سحری کے درمیان وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ دنوں سے موسم اچانک گرم ہوگیا ہے۔ تیز دھوپ اور گرم ہوا کے سبب انسانی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورت میں روزہ کی حالت میں جسم کا ڈی ہائیڈریٹ ہوجاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے چند آسان طریقے بتائے جا رہے ہیں:
* سحری میں مناسب مقدار میں پانی پئیں۔
* ایک دم زیادہ پانی پینے کے بجائے آہستہ آہستہ پئیں۔ نیم گرم پانی زیادہ بہتر رہتا ہے۔
* اپنی خوراک میں پانی سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔ جیسے کہ تربوز، خربوزہ، ناریل پانی، کھیرا، ٹماٹر وغیرہ شامل کریں۔ یہ جسم کو دیر تک ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سحری و افطار میں لسی یا دہی استعمال کریں، اس سے بھی جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رمضان کا آخری عشرہ خواتین کیلئے بھی بے حد اہم

* نمکین اور مسالے دار کھانا کم کھائیں۔ اس سے پیاس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔
* چائے کافی کا استعمال کم کریں۔ سحری میں زیادہ چائے کافی پینے سے جسم سے پانی زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے۔
* ضروری کام کے لئے ہی دھوپ میں نکلیں۔ خاص طور پر دوپہر کے وقت زیادہ دھوپ میں نہ نکلیں۔ بہت زیادہ جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔ دن بھر آرام کے لئے بھی کچھ وقت نکالیں۔
* افطار سے سحری کے درمیان مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں۔ جسم ہائیڈریٹ رہے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK