• Fri, 06 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خوش رہنا چاہتی ہیں تو شکایت کرنا چھوڑ دیں

Updated: October 23, 2023, 1:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جب شکایت کرنا آپ کی عادت بن جاتی ہے یا طویل عرصے تک ایک ہی بات دہرائی جاتی ہے تو اس کا اثر آپ کی صحت پر پڑ سکتا ہے۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

شکایت کرنے کا مطلب ہوتا ہے جو بھی چیز آپ کو صحیح یا اطمینان بخش نہیں ہوتی ہے اس کے بارے میں آواز اٹھانا۔ اپنی ناخوشی کو ظاہر کرنے کے کئی طریقے ہوسکتے ہیں، مثال کے طور پر شکایت کرنا، چڑچڑا پن، رونا دھونا، اعتراض کرنا، مخالفت کرنا یا تنقید کرنا۔ ان سبھی طریقوں اور لفظوں سے منفی رویہ ظاہر ہوتا ہے۔ ہمیں ضرورتاً اور عادتاً شکایت کے درمیان فرق سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جب بھی کوئی غلط چیز آپ کے سامنے، یا آپ کے ساتھ ہو، تب اعتراض کریں۔ مثال کے طور پر اگر ٹریفک کے قانون توڑنے کیلئے آپ پر غلط طریقے سے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے تو آپ کو شکایت درج کرنے کا حق ہے۔ وہیں مسلسل اس بات کیلئے رونا کہ کس طرح زندگی نے آپ کے حصے میں صرف کانٹے ہی کانٹے بو دیئے ہیں یا پھر یہ سوچنا کہ ہر کوئی مجھے ہی غلط سمجھتا ہے اور اپنے حالات کیلئے کسی اور کو ذمہ دار ٹھہرانا وغیرہ یہ ظاہر کرتا کہ آپ کو شکایت کرنے کی عادت ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر شکایت کرنا آپ کی عادت میں شامل ہے تو آپ کے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ جو کچھ بھی ہمارے مطابق یا جو امید کی ہے، ویسا نہ ہو تو شکایت کرنا فطری عمل ہے۔ اگر یہ صرف اسی لمحے ظاہر کیا جائے تو اس میں نقصان نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کبھی کسی وجہ سے یہ شکایت دوبارہ ظاہر ہوسکتی ہے۔ لیکن جب شکایت کرنا آپ کی عادت بن جاتی ہے یا طویل عرصے تک ایک ہی بات دہرائی جاتی ہے تو اس کا اثر آپ کی صحت پر پڑ سکتا ہے۔
 عام طور پر شکایت کرنا ایک فطری عمل ہے۔ دراصل ہم سبھی ایک ایسے ماحول میں رہتے ہیں جہاں ناراضگی ظاہر کرنا اور شکایت کرنا معمول ہے۔ مسلسل شکایت کرنے کی عادت کچھ اس طرح سے آپ کی خوشیوں میں گرہن لگ سکتا ہے۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ اپنی زندگی سے مطمئن رہیں۔ ہر وقت شکوہ نہ کریں۔ اللہ رب العزت نے جتنا نوازا ہے اس پر شکر کرنا سیکھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK