Inquilab Logo

انڈین نیوی میں انجینئرنگ اور دیگر گریجویٹس کیلئے باوردی ملازمتیں

Updated: February 27, 2024, 12:25 PM IST | Salim Alwar | Mumbai

شارٹ سروس کمیشن( ایس ایس سی) آفیسر کی جنوری ۲۰۲۵ ء بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔درخواست کی آخری تاریخ ۱۰؍مارچ ۲۰۲۴ء۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

 ملک کی دفاعی فورسیز(ایئر فورس،نیوی اور آرمی)کی  ملازمتوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ایک توپرماننٹ کمیشن( پی سی) اور دوسرا شارٹ سروس کمیشن(ایس ایس سی )۔ پرماننٹ کمیشن کے تحت ملازمت کرنے والے افسران جوائننگ کے بعد ۱۴؍سال سے سبکدوش ہوتے ہیں اور بطور ایکس سروس مین وہ دوسری ملازمتوں یا سیکنڈ کریئر کے لئے آزاد ہوتے ہیں ان کے لئے سرکاری شعبوں میں بھی ۲؍ فیصد نشستیں مختص ہوتی ہیں۔
موقع کیا ہے؟
 اس وقت انڈین نیوی میں انجینئرنگ ( بی ای؍بی ٹیک) گریجویٹس، دیگر کئی فیکلٹی کے گریجویٹس اور ایم ایس سی کامیاب امیدواروں کو شارٹ سروس کمیشن(ایس ایس سی) آفیسر کے طور پر ملازمت کے لئے مدعو کیا گیا ہے جس کی مختصر تفصیلات یہاں درج ہیں۔
ؤجنوری ۲۰۲۵ء(ST-25) کورس برائے شارٹ سروس کمیشن آفیسر ان کے لئے بھرتی
برانچ ،کیڈر،درکار تعلیمی لیاقت اور اسامیوں کی تعداد
کل ۲۵۴؍اسامیاں
(a) جنرل سروس(GS(x)):۵۰؍اسامیاں۔ کم از کم ۶۰؍فیصد مارکس کے ساتھ بی بی؍ بی ٹیک کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(b)پائلٹ:۲۰؍اسامیوں کے لئے کم از کم ۶۰؍فیصد مارکس کے ساتھ بی ای؍ بی ٹیک کامیاب امیدوار جنہوں نے ۱۰؍ویں یا ۱۲؍ویں میں انگریزی مضمون میں ۶۰؍ فیصد مارکس حاصل کئے ہوں وہ درخواست دےسکتے ہیں۔
(c) نیول ایئر آپریشن آفیسر(NADO): ۱۸؍اسامیاں، تعلیمی لیاقت اسامی(بی) کے برابر ہونی چاہئے۔
(d) ایئر ٹریفک کنٹرولر(ATC)  : ۸ ؍اسامیاں، تعلیمی لیاقت اسامی(بی) کے برابر ہونی چاہئے۔
(e)لوجسٹکس:۳۰؍اسامیاں۔ کم از کم ۶۰؍فیصد مارکس کیساتھ بی ای؍ بی ٹیک؍ ایم بی اے؍ بی ایس سی؍ بی کام؍ بی ایس سی(آئی ٹی)؍ ایم سی اے؍ ایم ایس سی(آئی ٹی) کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(f)نیول آرمامنٹ انسپکٹوریٹ کیڈر(NAIC): ۱۰؍اسامیاں۔ کم از کم ۶۰؍ مارکس کے ساتھ بی ای؍ بی ٹیک( فیکلٹیز کیلئے نوٹیفکیشن سے تصدیق کریں) امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(g) ایجوکیشنل برانچ(تعلیمی لیاقت):۱۸؍اسامیوں کے لئے ایم ایس سی کامیاب(کم از کم ۶۰؍فیصد) امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔ اس کٹیگری کے لئے بی ای؍ بی ٹیک اور ایم ٹیک امیدوار بھی درخواست دےسکتے ہیں۔
ٹیکنیکل برانچ: ایچ ،آئی، جے  تینوں ٹیکنیکل برانچ کے شعبہ ہیںجن کی تفصیل حسب ذیل ہے:
(h) انجینئرنگ برانچ(جنرل سروس):۳۰؍اسامیاں، ۶۰؍فیصد کے ساتھ بی ای؍ بی ٹیک کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(i) الیکٹریکل برانچ( جنرل سروس): ۵۰؍اسامیاں۔ الیکٹریکل والو ٹیڈ برانچز میں ۶۰؍فیصد مارکس کیساتھ بی ای؍ بی ٹیک کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(j) لیول کنسٹرکٹر: ۲۰؍اسامیاں۔ میکانیکل، آرکٹیکچرل والو ٹیڈ برانچیس میں ۶۰؍فیصد مارکس کے ساتھ بی ای؍ بی ٹیک کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
 اہم نوٹ:nتعلیمی لیاقت میں فیکلٹیز؍ برانچ کی تصدیق کے لئے نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں اور درخواست فارم پُر کریں۔
تمام اسامیوں کے لئے مرد حضرات اور خواتین دونوں درخواست دےسکتے ہیں، امیدوار غیرشادی شدہ ہوں۔
ان بھرتیوں کے لئے کوئی امتحانی فیس نہیں ہوتی۔
عمر کی حد؍ تاریخ پیدائش کے لئے نوٹیفکیشن سے استفادہ کریں۔
این سی سی کے سی کیڈر سرٹیفکیٹ ہولڈرس کے لئے امتحان میں ۵۰؍فیصد مارکس کی رعایت ہے۔
گریجویشن/فائنل ایئر/سال آخر میں زیر تعلیم طلبہ بھی درخواست دےسکتے ہیں۔ ان امیدواروں کو ۲۰؍دسمبر ۲۰۲۴ء تک اپنی تعلیمی لیاقت کے مطابق تعلیم مکمل کرنی ہوگی۔
ایس ایس سی میں ملازمت کی میعاد ۱۰؍سال کی ہوتی ہے جسے مزید ۴سال کے لئے بڑھایا جاسکتا ہے۔
بھرتی کا طریقہ کار
امیدواروں کو ان کے گریجویشن( اگر سال آخر میں ہوتو پانچویں سمسٹر تک) پوسٹ گریجویٹس کے لئے تمام سمسٹرس کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا جائےگا۔
شارٹ لسٹ کئے امیدواروں کو ایس ایس بی انٹرویو کے لئے بلایا جائےگا۔
ایس ایس بی انٹرویو دو مرحلہ کا ہوگا جس میں چار یا پانچ درکار ہوں گے۔
امیدواروں کا انتخاب اور ٹریننگ
nتنخواہ و الاؤنس: ابتدائی تنخواہ ایک لاکھ سے زائد۔ ڈیفینس افسران کو ملنے والی تمام سہولتیں و مراعات گروپ انشورنس، گریجویٹی، چھٹیاں وغیرہ حسب ضابطہ ہوں گی۔
درخواست کیسے دیں؟
دلچسپی رکھنے والے اہل امیدوار درخواست فارم کا باریکی سے مطالعہ کریں۔
درخواست فارم بھرنے کیلئے  ویب سائٹ :
www.joinindiannavy.gov.in
بھرتی برائے شارٹ سروس کمیشن(ایس ایس سی)۔ جنوری ۲۰۲۵ء (ST 25) انٹری کھولیں۔ہدایات کے مطابق  درخواست فارم پُر کریں اور سبمٹ کریں۔
آن لائن درخواست فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ: ۱۰؍مارچ ۲۰۲۴ء

نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی چاہئے؟
 مذکورہ بالا بھرتی کا  نوٹیفکیشن پی ڈی ایف فارمیٹ میں درکار ہو تو آپ کالم نگار کے وہاٹس ایپ نمبر 7738642878پر  ’انڈین نیوی‘ لکھ کر واٹس ایپ کریں۔آپ کو نوٹیفکیشن کی کاپی وہاٹس ایپ کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK