Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیگو بلیو وہائٹ: کیمپس لُک نوعمر لڑکیوں کیلئے موزوں

Updated: August 13, 2026, 1:55 PM IST | Mumbai

انڈیگو بلیو اور وہائٹ کامبی نیشن والا یہ کیمپس لُک Sober اور Elegant ہے جو بآسانی اپنایا جاسکتا ہے۔ اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرکے آپ بھیڑ میں بھی منفرد نظر آسکتی ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

انڈیگو بلیو اور وہائٹ کامبی نیشن والا یہ کیمپس لُک Sober اور Elegant ہے جو بآسانی اپنایا جاسکتا ہے۔ اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرکے آپ بھیڑ میں بھی منفرد نظر آسکتی ہیں۔

لباس:

انڈیگو بلیو رنگ کی تھری فورتھ قمیص پر گلابی اور ہرے رنگ سے گل بوٹے بنے ہیں جن سے لباس کی دلکشی بڑھ گئی ہے۔ قمیص کے ساتھ گھیر والا وہائٹ چکن کری پلازو دیدہ زیب نظر آرہا ہے۔ ایسا پلازو آرام دہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اپنی عمر کے مطابق اسکن کیئر اپنائیں

میک اَپ:

اس لُک میں Dewy and Radiant میک اَپ کا انتخاب کیا گیا ہے جو نوعمر لڑکیوں کیلئے پرفیکٹ ہے اور اسے بآسانی کیا جاسکتا ہے۔ چہرا چمکدار نظر آئے اس لئے ’ٹی پوائنٹ‘ پر ہائی لائٹر استعمال کیا گیا ہے۔ رخساروں پر سافٹ پنک بلش ہے جس سے لُک تروتازہ نظر آرہا ہے۔ آپ لُک کو مزید نکھارنے کیلئے Warm Peachy-Brown آئی شیڈو کا انتخاب کرسکتی ہیں۔ کاجل کا اضافہ کر لیا جائے تو آنکھیں نمایاں نظر آئیں گی۔ نیوڈ پیچ لپ اسٹک سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔

ہیئر اسٹائل:

بالوں کو پیچھے کی طرف باندھا گیا ہے اور دوپٹہ اس طرح اوڑھا گیا ہے کہ چند لٹیں لہرا رہی ہیں۔ آپ چاہیں تو (بیضوی تصویر) سائیڈ بریڈ ہیئر اسٹائل سے پورے لُک کی شان بڑھا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: خاتون گھر کی معیشت کی نگہبان اور بجٹ کی منتظم ہوتی ہے

جیولری، جوتیاں اور بیگ:

کانوں میں آکسی ڈائزڈ جھمکے ہیں۔ چونکہ منی مل فیشن زیادہ مقبول ہے اس لئے آپ اسٹڈ پہن سکتی ہیں۔ ہاتھوں میں سلور چوڑیاں ہیں جس کی نوعمر لڑکیاں دلدادہ ہیں۔ پاؤں میں قمیص کے رنگ سے مشابہ آرام دہ جوتیاں پہنی دیکھی جاسکتی ہیں جس سے پورا لُک کامپیکٹ محسوس ہو رہا ہے۔ اس لُک کے ساتھ ڈینم سلینگ بیگ لیا گیا ہے، لیکن آپ کے کلرڈ بیگ پیک کے ساتھ بھی یہ انداز شاندار لگے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK