Inquilab Logo Happiest Places to Work

اپنی عمر کے مطابق اسکن کیئر اپنائیں

Updated: August 12, 2026, 1:13 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

ویسے تو اسکن کیئر شروع کرنے کی کوئی عمر طے نہیں ہے۔ حالانکہ جلد کو مناسب دیکھ ریکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچوں کی جلد نازک ہوتی ہے اس لئے اسکن کیئر سادہ ہونا چاہئے جیسے کہ فیس واش کے بعد موئسچرائزر لگانا ہوتا ہے اور ضرورت پڑنے پر سن اسکرین لگا سکتے ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
عمر کے اعتبار سے اسکن کیئرکیوں ضروری؟
ویسے تو اسکن کیئر شروع کرنے کی کوئی عمر طے نہیں ہے۔ حالانکہ جلد کو مناسب دیکھ ریکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچوں کی جلد نازک ہوتی ہے اس لئے اسکن کیئر سادہ ہونا چاہئے جیسے کہ فیس واش کے بعد موئسچرائزر لگانا ہوتا ہے اور ضرورت پڑنے پر سن اسکرین لگا سکتے ہیں۔ وہیں ٹین ایج کی بات کریں تو اس دوران جلد کو صاف صفائی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس صورت میں اسکن کیئر میں کچھ تبدیلیاں لانی ہوتی ہیں تاکہ عمر کے حساب سے جلد کو صحیح دیکھ بھال ریکھ مل سکے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ داغ دھبے، جھریاں، کولیجن کی کمی، اسکن ٹائپ بدلنا، کیل مہاسے وغیرہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مختصراً یہ کہ عمر کے ہر حصے میں جلد کی دیکھ بھال کا طریقہ بدل جاتا ہے۔ نوعمری میں صفائی اور سن اسکرین ضروری ہے، بیس اور تیس کی عمر میں نمی اور وٹامن سی کا استعمال جلد کی شادابی بڑھاتا ہے جبکہ چالیس سال کے بعد جھریوں سے بچنے کے لئے ہائیڈریٹنگ اور اینٹی ایجنگ کریم کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
 
ٹین ایج اسکن کیئر
اس عمر میں ہارمونز میں تبدیلیاں آتی ہیں جس سے جلد آئلی ہوجاتی ہے اور کیل مہاسے، بلیک ہیڈز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ۱۲؍ یا ۱۳؍ سال کی عمر میں اسکن کا اس طرح خیال رکھیں:
دن میں دو مرتبہ فیس واش سے چہرہ دھوئیں تاکہ دھول، گندگی، پسینہ اور تیل ہٹ سکے۔
جلد کو موئسچرائز کرنے کے لئے نان کومڈوجینک موئسچرائزر لگائیں۔ اس سے مسام بند نہیں ہوتے۔
صبح ایس پی ایف ۳۰؍ یا اس سے زیادہ ایس پی ایف اور باڈی اسپیکٹرم والا سن اسکرین لگائیں۔
کیل مہاسوں کو چھونے یا دبا کر پھوڑنے کی کوشش نہ کریں، اس سے انفیکشن پھیل سکتا ہے اور مہاسے کے نشان بھی باقی رہ جاتے ہیں۔
ایکٹیو انگریڈینٹ بغیر ڈاکٹر کی صلاح کے استعمال نہ کریں۔ زیادہ پروڈکٹ لگانے سے بچیں کیونکہ جلد کی قدرتی حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور جلد حساس ہوسکتی ہے۔
صحتمند جلد کیلئے متوازن غذا کھائیں، مناسب مقدار میں پانی پئیں اور ۷؍ سے ۸؍ گھنٹہ سوئیں۔
 
 
۲۰؍ سے ۳۰؍ سال کیلئے اسکن کیئر
اس دور کے لئے ایک بہتر اسکن کیئر روٹین اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس دوران آپ کو جلد کو موئسچرائز رکھنے اور اسکن بیریئر (حفاظتی دیوار) کو مضبوط بنانے پر دھیان دینا چاہئے۔
لائٹ کلینزر سے جلد کو صاف کرکے ٹونر اور اسکن ٹائپ کے حساب سے موئسچرائزر لگائیں۔
ایس پی ایف ۳۰؍ یا اس سے زیادہ براڈ اسپیکٹرم والا سن اسکرین باقاعدگی سے لگانا چاہئے۔ اس سے کیل مہاسے سے نجات ملنے میں مدد ملتی ہے اور ’اَرلی ایجنگ‘ سے بھی بچاتی ہے۔
۲۰؍ سال کے آخری حصے اور ۳۰؍ سال کی عمر کے شروعاتی دور میں وٹامن سی کو اپنے اسکن کیئر روٹین میں شامل کرنا چاہئے۔ اس سے جلد میں نکھار آتا ہے اور آلودگی سے جلد کو پہنچنے والے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔
ڈاکٹر کے مشورہ سے ریٹینوائڈز (وٹامن اے سے بننے والے مرکبات کا ایک گروپ) بھی عمر کے اس حصے میں شروع کیا جاسکتا ہے تاکہ کولیجن کی افزائش میں اضافہ ہوسکے۔
 
 
۳۰؍ سال کی عمر کے بعد کا اسکن کیئر
۳۰؍ سال کے بعد جلد میں کولیجن کی کمی شروع ہوجاتی ہے اور اس کی افزائش بھی جلدی نہیں ہوپاتی۔ اس کے ساتھ ہی جلد میں نمی کم ہونے لگتی ہے جس سے فائن لائنس یعنی جھریاں نظر آنے لگتی ہیں۔ جلد بے جان ہوجاتی ہے۔
عمر کے اس حصے میں جلد کی مرمت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
جلد کو ہائیڈریٹ رکھنا ضروری ہے۔
ایسے موئسچرائزر استعمال کریں جو گہرائی سے نمی دیتے ہوں اور نمی برقرار رکھیں۔
سن اسکرین کو اسکن کیئر کا لازمی حصہ بنائیں۔
ریٹینوائڈز، پیپٹائیڈ، ہائیلورونک ایسڈ اور وٹامن سی کو اسکن کیئر میں شامل کرسکتے ہیں جس سے کولیجن بنانے میں مدد ملتی ہے اور جلد کی چمک بحال ہوجاتی ہے۔
ہفتے میں ایک یا ۲؍ مرتبہ جلد کو ایکس فولیٹ کریں تاکہ ڈیڈ اسکن ہٹ سکے اور جلد کو مرمت ہونے کا موقع ملے۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً ڈرمالوجسٹ سے جانچ کروانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK