Inquilab Logo

اسرو کے بنگلور سیٹیلائٹ سینٹر اور کمانڈنٹ ورک سینٹر میں بھرتی

Updated: February 13, 2024, 12:52 PM IST | Salim Alwar | Mumbai

۳۱؍ کٹیگریز کیلئے آئی ٹی آئی/ڈپلوما کامیاب/انجینئرنگ گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس، ایم ای/ایم ٹیک کامیاب امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن یعنی اسرو ملک کی نیشنل اسپیس ایجنسی ہے۔ یہ ایجنسی خصوصاً ملک کے وزیر اعظم کے زیرنگرانی کام کرتی ہے جبکہ اس کے چیئرمین کی ذمہ داری اس کی تحقیقاتی ٹیم کی سر براہی و رہبری کرنا اور پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوتا ہے۔ دستیاب ڈاٹا کے مطابق اس میں ملازمین کی تعداد تقریباً ۲۰؍ ہزار ہے جبکہ مزدور اور ٹیکنیشین اس میں جز وقتی یا پروجیکٹ کی تکمیل کے لئےکانٹریکٹ پر کام کرتے ہیں۔ اِسرو کا صدر دفتر بنگلور(بنگلورو) میں ہے۔ 
بنگلور میں واقع اسرو کا یو آر راؤ سیٹیلائٹ سینٹر( یو آر ایس سی) سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی کا اہم ترین مرکز ہے۔ اسی طرح بنگلورو میں ہی اسرو ٹیلیمٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈنٹ ورک زمینی سطح پر لانچنگ وہیکل کے لئے ذمہ دار ہے۔ اس کے سینٹر بنگلورو کے علاوہ لکھنؤ، مارشیس، پورٹ بلیئر، ترواننت پورم اور انڈونیشیا میں بھی کام کررہے ہیں۔ 
موقع کیا ہے؟
اس وقت اسرو نےمذکورہ بالادو سینٹر میں بھرتی کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں : بھرتی کیلئے جاری کردہ نوٹیفکیشن(اشتہار) نمبر: 
URSC:ISTRA:01/2024
اسامیوں  کی نوعیت
ریکروٹمنٹ برائے سائنٹسٹ/انجینئر’ایس سی‘/ٹیکنیکل اسسٹنٹ/سائنٹفک اسسٹنٹ/لائبریری اسسٹنٹ / ٹیکنیشن’بی‘/ڈرافٹسمین’بی‘، کُک؍ فائر مین’اے‘؍ ہیوی وہیکل ڈرائیور’اے‘ / لائٹ وہیکل ڈرائیور’اے‘۔ 
اسامیوں  کی تفصیلات
پوسٹ کوڈ؍ نام؍ ڈسپلن؍ فیلڈ:
 پوسٹ کوڈ۰۰۱:میکاٹرونکس۔ ۲؍اسامیاں 
 پوسٹ کوڈ۰۰۲: مٹریل سائنس
پوسٹ کوڈ۰۰۳: میتھمیٹکس۔ ایک اسامی
 پوسٹ کوڈ۰۰۴:فزکس ایک اسامی
پوسٹ کوڈ۰۰۵: الیکٹرونکس میکانکس۔ ۶۳؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ۰۰۶: الیکٹریکل؍ الیکٹریشن۔ ۱۳؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ۰۰۷:فوٹو گرافی؍ ڈیجیٹل فوٹو گرافی۔ ۵؍ اسامیاں 
پوسٹ کوڈ۰۰۸:فٹر۔ ۱۷؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ۰۰۹:پلمبر۔ ۳؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ ۰۱۰:ریفریجریٹر اینڈ اے سی۔ ۱۱؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ ۰۱۱۔ ٹرنر۔ ۱۲؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ۰۱۳:موٹر وہیکل میکانک۔ ۲؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ ۰۱۴: مشینشٹ۔ ۵؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ ۰۱۵:ویلڈر۔ ۲؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ ۰۱۶:ڈرافٹ مین(میکانیکل)۔ ۱۱؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ۰۱۷: ڈرافٹ مین(سول)۔ ۵ ؍اسامیاں 
 پوسٹ کوڈ۰۱۸: الیکٹرونکس۔ ۲۸؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ۰۱۹: کمپیوٹر سائنس۔ ۶؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ ۰۲۰: الیکٹریکل۔ ۵؍اسامیاں 
 پوسٹ کوڈ۰۲۱:سول۔ ۴؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ۰۲۲:میکینکل ۱۲؍اسامیاں 
 پوسٹ کوڈ ۰۲۳: کیمسٹری۔ ۲؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ ۰۲۴:فزکس ۲؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ۰۲۵:اینیمیشن اینڈ ملٹی میڈیا۔ 
 پوسٹ کوڈ ۰۲۶: میتھمیٹکس۔ ایک اسامی
 پوسٹ کوڈ۰۲۷: لائبریری اسسٹنٹ ایک اسامی
 پوسٹ کوڈ۰۲۸ :کُک۔ ۴؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ۰۲۹:فائر مین ’اے‘ ۳؍اسامیاں۔ 
 پوسٹ کوڈ۰۳۰:لائٹ وہیکل ڈرائیور’اے‘ ۶؍اسامیاں 
پوسٹ کوڈ ۰۳۱: ہیوی وہیکل ڈرائیور’اے‘ ۲؍اسامیاں 
ضروری تعلیمی لیاقت
 تمام کٹیگریز کیلئے تعلیمی لیاقت علاحدہ علاحدہ ہے لہٰذا درخواست کے متمنی امیدواروں کو چاہئے کہ وہ درخواست دینے سے پہلے اسرو کی ویب سائٹ پر متذکرہ نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں۔ 
بھرتی کا طریقۂ کار
بھرتی تحریری امتحان؍ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ اور اسکل ٹیسٹ کے ذریعے ہوگی۔ اس ٹیسٹ کا نصاب امیدوار کی تعلیمی لیاقت کے مطابق ہوگا۔ کچھ کٹیگریز میں ۱۰؍ مارکس کے انٹرویو بھی ہوں گے۔ 
عمر کی حد
 یکم مارچ ۲۰۲۴ ءکو کم از کم ۱۸؍سال اور اوپری حد ۲۵، ۲۸، ۳۰، اور ۳۵ ؍سال ہے۔ 
پے لیول اور تنخواہ کااسکیل
 پے لیول ۱۰؍کے لئے: ۵۶۱۰۰ ؍روپے ماہانہ
 پے لیول ۷ کے لئے :۴۴۹۰۰ ؍روپے ماہانہ
 پے لیول ۳ کے لئے :۲۱۷۰۰ ؍روپے ماہانہ
 پے لیول ۲ کے لئے ۱۹۹۰۰؍ روپے ماہانہ
درخواست کیسے دیں ؟
 آن لائن ایپلی کیشن کے لئے آن لائن رجسٹریشن کرنا ہے۔ آپISRO/URSC/STRAC کی ویب سائٹ پر رجسٹر کرسکتے ہیں۔ 
www.isro.gov.in
www.ursc.gov.in
www.istrac.gov.inپر جائیں اور آن لائن رجسٹریشن کریں اور درخواست فارم پُر کریں۔ اپنا ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر صحیح طریقہ سے پُر کریں۔ 
امتحان کی فیس
ٹیکنیشین’بی‘؍ ڈرافٹسمین’بی‘؍ کُک؍ فائر مین’اے‘ ؍ لائٹ وہیکل ڈرائیور’اے‘؍ ہیوی وہیکل ڈرائیور’اے‘ کے لئے ۱۰۰؍ روپے دیگر تمام کٹیگریز کے لئے ۲۵۰؍ روپے۔ بہر کیف ابتدا میں امیدوار ایک کی بجائے پانچ سو روپئے اور ۲۵۰ روپئے کی بجائے ۷۵۰ روپئے ادا کرتے ہیں۔ یہ ایڈیشنل فیس تحریری امتحان میں شرکت کے بعد امیدواروں کو واپس کی جائےگی۔ یہ فیس نیٹ بینکنگ کے ذریعے ادا کرنی ہے۔ 
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ: یکم مارچ ۲۰۲۴ء۔ 
نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی چاہئے؟
نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی کیلئے کالم نگار کے وہاٹس اپ نمبر 7738642878 پر ISRO لکھ بھیجیں آپ کو نوٹیفکیشن کی کاپی وہاٹس ایپ کی جائیگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK