آج کی دنیا میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ یہ وہ ذریعہ ہے جس کی مدد سے آج ہم اپنے دوستوں رشتہ داروں سے رابطے میں رہتے ہیں، نوکری حاصل کرتے ہیں، شاپنگ بھی کرتے ہیں اور تفریح کا سامان بھی ہے۔
EPAPER
Updated: September 13, 2023, 1:13 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
آج کی دنیا میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ یہ وہ ذریعہ ہے جس کی مدد سے آج ہم اپنے دوستوں رشتہ داروں سے رابطے میں رہتے ہیں، نوکری حاصل کرتے ہیں، شاپنگ بھی کرتے ہیں اور تفریح کا سامان بھی ہے۔
آج کی دنیا میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ یہ وہ ذریعہ ہے جس کی مدد سے آج ہم اپنے دوستوں رشتہ داروں سے رابطے میں رہتے ہیں، نوکری حاصل کرتے ہیں، شاپنگ بھی کرتے ہیں اور تفریح کا سامان بھی ہے۔ سوشل میڈیا کا یہ تو ایک اچھا پہلو ہے، لیکن اس کے بہت سارے نقصانات بھی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر آپ مفت میں اتنے فائدے حاصل کرتے ہیں کیونکہ آپ وہاں ’پر وڈکٹ‘ ہیں ۔ سوشل میڈیا کمپنیاں آپ کی پسند اور ناپسند کو ہر لمحہ جانتی رہتی ہیں اور آپ کا پورا یوزر ایکسپیئرنس اسی بنیاد پر تیار ہوتا ہے۔ اس لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت اگر کچھ باتوں کا دھیان رکھیں گی تو نہ صرف آپ کا پرسنل ڈیٹا محفوظ رہے گا بلکہ آپ کا ایکسپیئرنس بھی شاندار رہے گا۔
آیئے ٹیک ایکسپرٹ ابھیشیک تیلنگ سے جانتے ہیں ایسے ہی کچھ آسان،لیکن اہم طریقوں کے بارے میں :
(۱)انٹرنیٹ پر ڈیٹا دیلیٹ نہیں ہوتا
انٹرنیٹ کی ڈائریکٹری میں کوئی بھی ڈیٹا ایک بار درج ہوگیا تو اسے پوری طرح سے ڈیلیٹ کرنا مشکل ہے۔ اسی لئے سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی معلومات کبھی نہ ڈالیں ۔ جیسے گھر کا پتہ، فون نمبر یا فنانشیل ڈیٹا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئر کرتے وقت بھی یہ سب پہلے سوچیں ۔
آن لائن کچھ بھی ایسا پوسٹ نہ کریں ، جسے آپ نجی سمجھتے ہوں اور جس کے لیک ہونے سے آپ کو کوئی نقصان پہنچتا ہو۔
(۲)ٹو فیکٹر آتھینٹی فکیشن انیبل کریں
سوشل میڈیا پر ٹو فیکٹر آتھینٹی فکیشن (۲؍ ایف اے) ایک ڈھال کی طرح ہوتا ہے۔ اگر یہ انیبل ہے تو بھلے ہی آپ کا پاس ورڈ ہیک ہو جائے، لیکن آپ کے اکاؤنٹ تک بغیر دوسرے آتھینٹی فکیشن کے کوئی داخل نہیں ہوسکتا، پھر چاہے وہ آپ کے آئریس اسکن ہو یا فنگر پرنٹس یا پھر او ٹی پی، اسلئے اس سیٹنگ کو ضرور انیبل رکھیں ۔
(۳)پروائیویسی سیٹنگز کا دھیان رکھیں
سوشل میڈیا پر آپ کے پرسنل ڈیٹا کی سیفٹی کے لئے جو پہلا پہرے دار کھڑا ہوتا ہے وہ ہے آپ کے فون اور اسے سوشل میڈیا فلیٹ فارم پر دی گئی پرائیویسی سیٹنگز۔ وقتاً فوقتاً اور ہر اَپ ڈیٹ کے بعد اِن پرائیویسی سیٹنگز پر نظر ڈالتے رہیں ۔ جیسے کہ یہ دیکھیں کہ آپ کی پوسٹس اس فلیٹ فارم پر کس کس کو نظر آتی ہے؟ آپ کے کانٹیکس، فرینڈز کی ایکسیس (پہنچ) کسے کسے ہیں ؟ آپ کے فوٹو کون کون دیکھ سکتا ہے؟ اور سب سے اہم، آپ کی لوکیشن کا ایکسیس کہیں ’آلویز اَلاؤ‘‘ جیسے آپشن پر تو سلیکٹ نہیں ہے؟
(۴)دوستوں پر بھی بھروسہ نہ کریں
چونکہ آج کل ہم سبھی بیدار ہوچکے ہیں ، اس لئے کسی انجان شخص کے ذریعے بھیجے گئے چیٹ یا لنک کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ لیکن اب ہیکرز نے دوسرا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ وہ کسی دوست کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرتے ہیں اور پھر آپ کا۔ یہ سب کسی چیٹ یا ہاپر لنکس کی مدد سے ہوتا ہے۔ چیٹ پر آپ کو کوئی چیز ڈاؤن لوڈ کرنے کو یا کسی لنک پر کلک کرنے کو بولا جائے، جو آپ کے ’دوست‘ کے ذریعے بھیجا گیا ہوگا۔ آپ سمجھیں گی کہ یہ آپ کے دوست نے بھیجا ہے تو آپ اس پر کلک کر دیں گی یا اسے ڈاؤن لوڈ کر لیں گی۔ بس، آپ بھی پھنس جائیں گی۔ اس لئے اگر ذرا سا بھی شک ہو یا محسوس ہوں کہ آپ کا دوست سوشل میڈیا یا چیٹ پر عجیب برتاؤ کر رہا ہے تو ہوشیار ہوجائیں ۔
(۵)’اِن ایکٹیو‘ اکاؤنٹس پر نظر رکھیں
وقت کے ساتھ سوشل میڈیا پر آپ کی فرینڈ لسٹ بڑھتی جاتی ہے، جن میں سے چند کو آپ جانتی ہیں مگر فرینڈ لسٹ میں چند افراد ایسے ہوتے ہیں جن سے آپ نہ تو کبھی ملی ہوتی ہیں اور نہ ہی آپ روزانہ ان سے بات چیت کرتی ہیں اور کئی تو اِن ایکٹیو ہوتے ہیں تو اپنی فرینڈ لسٹ میں سے ہر دو مہینے میں ایک بار ایسے فرینڈز کو باہر کا راستہ دکھائیں ۔ ایسے اِن ایکٹیو اکاؤنٹس پر ہی ہیکرز سب سے پہلے حملہ کرتے ہیں اور پھر ان کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔