جو ہر کسی میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ تو سیل میں اُن چیزوں کی شاپنگ سب سے پہلے کرلیں جن کی آپ کو اکثر ضرورت ہوتی ہے ان میں تقریبات کے لئے کپڑے، عام دنوں میں پہننے والے کپڑے، جیولری، جوتے چپل اور گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: February 19, 2026, 4:31 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
جو ہر کسی میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ تو سیل میں اُن چیزوں کی شاپنگ سب سے پہلے کرلیں جن کی آپ کو اکثر ضرورت ہوتی ہے ان میں تقریبات کے لئے کپڑے، عام دنوں میں پہننے والے کپڑے، جیولری، جوتے چپل اور گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔
کہیں ’سیل‘ لگا ہو تو ایسے میں ڈھیر ساری شاپنگ کرنا تو بنتا ہے۔ لیکن سیل کی لالچ میں ہم کئی بار ایسی چیزوں کی بھی خرید لیتے ہیں جن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اور بعد میں ان چیزوں کے لئے افسوس بھی کرتے ہیں۔ سیل کا فائدہ اٹھانا اچھی بات ہے لیکن یہاں فضول خرچی سے بچنا بھی ایک گُر ہے۔ جو ہر کسی میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ تو سیل میں اُن چیزوں کی شاپنگ سب سے پہلے کرلیں جن کی آپ کو اکثر ضرورت ہوتی ہے ان میں تقریبات کے لئے کپڑے، عام دنوں میں پہننے والے کپڑے، جیولری، جوتے چپل اور گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔ اس لسٹ میں اور کیا چیزیں ہوتی ہیں جو سیل کے دوران خرید کر آپ ایک سمجھدار خریدار بن سکتی ہیں اس کے بارے میں یہاں رہنمائی دی جا رہی ہے:
تقریبات کا دور لگ بھگ پورے سال ہی جاری رہتا ہے اور لڑکیاں ہر ایک فنکشن کے لئے الگ الگ کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں تو ایسے میں سیل میں بہتر کوئی وقت ہو ہی نہیں سکتا۔ جب آپ کم بجٹ کپڑے خرید سکتی ہیں۔ برانڈ میں چل رہی سیل سے چیزیں خریدنے پر کوالیٹی اور ورائٹی کی بھی فکر نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھئے: سحری میں اِن چار غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے
تقریب کے علاوہ تفریحات میں بھی اپنے اسٹائل اور گلیمر کو دکھانے کے لئے جیولری بہت ہی ضروری چیز ہوتی ہے۔ کچھ جیولری جو ہر لباس کے لئے بہتر ہوتے ہیں سیل میں اس طرح کی جیولری خریدنا زیادہ بہتر ہوگا۔ نیکلس، ایئرنگ، بریسلیٹ اور ہیئر جویلری خرید کر آپ کافی فائدے کا سودا کرسکتی ہیں۔
خواتین کے لئے گھر سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ وہ اکثر گھر کو مختلف طریقے سے سجانے کے بارے میں سوچتی ہیں تو سجاوٹ میں استعمال ہونے والی چیزوں کی شاپنگ سیل کے موقع پر بہترین آپشن ہے۔ گھر کی سجاوٹ میں استعمال ہونے والی چیزوں کی ایک لسٹ تیار کریں اس کے بعد شاپنگ کے لئے جائیں تاکہ کوئی خاص چیز آپ خریدنا نہ بھول جائیں۔
گھر میں کچن کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے تو سیل کا فائدہ اٹھا کر باورچی خانہ کی شان بڑھانے کے لئے کراکری، کانچ یا اسٹیل کے برتن، ڈبے وغیرہ خرید سکتی ہیں۔
برانڈیڈ فٹ ویئر اب آپ کے بجٹ میں، یقین نہیں ہوتا مگر سیل کے دوران یہ ممکن ہے۔ فلیٹ، ہیلس، انیکرس جیسے کئی ورائٹی والے فٹ ویئرس آسانی سے کم بجٹ میں مل جاتے ہیں۔ لگ بھگ ہر ایک سیزن میں پہن کر اپنے اسٹائل کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔
گلاسیزبھی لگ بھگ ہر ایک سیزن میں استعمال کئے جاتے ہیں تو سیل سیزن میں آپ کئی سارے ورائٹی کے کلیکشن بنا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: رمضان کے اوقات کو خواتین کس طرح منظم کرسکتی ہیں؟
برانڈڈ گھڑیوں کا شوق تو رکھتی ہوں گی لیکن بجٹ کی وجہ سے انہیں خرید پانا ناممکن ہو تو ’سیل‘ آپ کی یہ خواہش بھی پوری کرسکتا ہے۔ یہاں تک کہ تحفہ دینے کے لئے سیل کا سیزن بہترین ہوتا ہے جب آپ اپنی قریبی سہیلی یا رشتہ دار کو ان کی پسندیدہ گھڑی تحفے میں دے سکتی ہیں، اس وقت ان کی خوشی دیکھنے لائق ہوگی۔
سیل کے دوران آپ بیگ بھی سستے میں خرید سکتی ہیں۔ وہ چاہے سفر پر لے جانا والے بیگ ہو یا پھر ہینڈ بیگز۔ ہینڈ بیگز جہاں لڑکیوں کے لئے پہلی ترجیح ہوتی ہیں وہیں سفر پر لے جانے والے بیگز بھی کام آتے ہیں۔ تو برانڈڈ بیگز کی شاپنگ سیل کے دوران کیجئے، کافی فائدہ ہوگا۔ خیال رہے کہ سیل میں خریدی گئی اشیاء کو اچھی طرح دیکھ بھال لیں۔ دراصل کچھ برانڈز سیل میں غیر معیاری یا بہت پرانا سامان فروخت کرتے ہیں۔ اس لئے اچھی طرح چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔