• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سحری میں اِن چار غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے

Updated: February 19, 2026, 4:26 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

جب آپ بھاری بھرکم، تلی، میٹھی اور نمکین غذاؤں سے پرہیز کرتے ہیں تو روزہ آسانی سے گزارتا ہے اور آپ صحتمند بھی رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ سحری کے لئے ہلکی پھلکی اور متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رمضان کا مہینہ مسلمانوں کو صبر اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے۔ روزہ کے دوران انسانی جسم کئی گھنٹوں تک غذا اور پانی کے بغیر رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سحری کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ اسلئے سحری میں غذاؤں کا انتخاب کرتے وقت محتاط رہیں:

غیر مناسب غذاؤں کے انتخاب سے یہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں:  ٭دوپہر تک بھوک محسوس ہونا ٭تھکان اور کمزوری کا احساس ہونا ٭پیاس لگنا ٭سینے میں جلن اور تیزابیت پیدا ہونا ٭پیٹ پھولنا، گیس کا بننا اور غیر آرام دہ محسوس ہونا ٭وزن بڑھنا۔

یہ بھی پڑھئے: بورڈ امتحانات: کامیابی کے سفر میں ماں کا روشن کردار

روزہ کی حالت میں دن بھر توانا رہنے کیلئے ضروری ہے کہ اِن غذاؤں سے دوری بنائیں:

(۱)بریڈ اور جیم: وہائٹ بریڈ، جیم، شوگری اسپریڈس اور سویٹ سیریلز، میں شکر کی مقدار بہت زیادہ جبکہ فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے، جن سے جسم کو فوری توانائی ملتی ہے مگر جلد ہی بھوک کا احساس ہونے لگتا ہے۔ ساتھ ہی کمزوری محسوس ہوتی ہے اور دوپہر میں بھوک کا احساس ہوتا ہے۔

(۲) تلی ہوئی اشیاء: گھی یا تیل والے پراٹھے، سموسے، پکوڑے، نہاری اور بریانی سے تیزابیت بڑھتی ہے، پیٹ بھاری محسوس ہوتا ہے، پیاس کی شدت کے ساتھ ساتھ وزن بڑھتا ہے۔

(۳) میٹھے مشروبات: فلیورڈ ملک، پیکجڈ جوسیز، شوگری شیکس وغیرہ پینے سے توانائی جلدی ختم ہوتی ہے۔ جلدی بھوک لگتی ہے۔ فیٹ جمع ہوتا ہے۔ گیس بنتی ہے اور غیر آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مِلک تھیراپی سے گھر بیٹھے پائیں شاداب اور خوبصورت جلد

(۴) چائے اور بسکٹس: سحری میں صرف چائے اور بسکٹس کھانا ناکافی ہوتا ہے۔

اس سے تیزابیت بڑھتی ہے۔

سر میں درد ہوتا ہے۔

کمزوری محسوس ہوتی ہے۔

میٹھا کھانے کی طلب بڑھتی ہے۔

سحری میں صحت بخش غذا کا انتخاب

یہ بھی پڑھئے: رمضان کی عین وقت کی تیاریاں؛ چند کارآمد باتیں

رمضان دیر رات تک کھانے اور سونے کا نام نہیں ہے۔ بلکہ یہ ماہ انسانی جسم کو نظم و ضبط کا پابند بناتا ہے۔

سحری میں صحت بخش انتخاب کرنے سے

پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے۔

تیزابیت نہیں ہوتی۔

وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔

جسم دن بھر توانا رہتا ہے۔

ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بورڈ امتحان میں شریک اپنے چہیتوں کی مدد کرسکتے ہیں آپ، اس طرح:

جب آپ بھاری بھرکم، تلی، میٹھی اور نمکین غذاؤں سے پرہیز کرتے ہیں تو روزہ آسانی سے گزارتا ہے اور آپ صحتمند بھی رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ سحری کے لئے ہلکی پھلکی اور متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔

رمضان روحانی صفائی کرتا ہے۔ آئیے جسم کو بھی ہلکا اور متوازن محسوس کرنے کا موقع دیں۔ لہٰذا سمجھداری سے غذا کا انتخاب کریں اور بہتر انداز میں رمضان گزاریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK