• Tue, 13 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کینیا: مشہور’’ سپر ٹسکر‘ ‘ ہاتھی کی موت، ملک میں غم کی لہر

Updated: January 04, 2026, 5:01 PM IST | Nairobi

کینیا کے مشہور ’’ سپر ٹسکر‘‘ ہاتھی کی موت ہوگئی، جس کی عمر ۵۴ ؍ سال تھی، اس خبر کےبعدپورا ملک غم میں مبتلا ہو گیا، یہ ہاتھی، غیر قانونی شکاریوں سے تحفظ کی کینیا کی کوششوں کی کامیاب علامت بن گیا تھا۔

Super Tusker Elephant. Photo: X
سپر ٹسکر ہاتھی۔ تصویر: ایکس

 کینیا کےایک محفوظ علاقے ایمبوسیلی نیشنل پارک میں سنیچر کو ایک نر ہاتھی کریگ کا انتقال ہو گیا۔ یہ پارک کینیا کے جنوبی حصے میں جنگل کی سیر کرنے والے سیاحوں کے لیے خاصا مقبول ہے۔کینیا کے لوگ ایک مقبول ’’سپر ٹسکر‘‘ ہاتھی کے انتقال پر سوگ منا رہے ہیں جس کی جنگل میں طویل زندگی ہاتھیوں کو ہاتھی دانت کے غیر قانونی شکار سے بچانے کی کینیا کی کامیاب کوششوں کی علامت بن گئی تھی۔حیاتیاتی جنگلات کی خدمات کے محکمے کینیا وائلڈ لائف سروس کے بیان کے مطابق نر ہاتھی کریگ ایمبوسیلی نیشنل پارک میں رہتا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اساطیری سوپر ٹسکر کریگ، جو اپنے وزنی، زمین کو چھوتے ہوئے دانتوں اور پرسکون، باوقار شخصیت کے لیے مشہور تھا،۵۴؍ سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔ایمبوسیلی ٹرسٹ فار ایلیفنٹس کے مطابق کریگ کی موت طبعی وجوہات سے ہوئی۔ اس تحفظی گروپ نے ہاتھی کی طبعی زندگی کیلئے  معاونت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ۴۶؍ سال پرانی دوستی کی خوشگوار کہانی: قطر سے کیرالا تک ایک عرب کا خصوصی سفر

دریں اثناء مقامی نشریاتی ادارے این ٹی وی نے کریگ کی موت پر ایک رپورٹ پیش کی جس میں اسے ایک نایاب قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ افریقہ میں بچ جانے والے آخری سوپر ٹسکر ہاتھیوں میں سے ایک تھا۔واضح رہے کہ سپر ٹسکر ان نر ہاتھیوں کو کہا جاتا ہے جن کے ہاتھی دانت۴۵؍ کلوگرام سے زیادہ وزنی ہوں۔ کینیا کے تحفظاتی گروپ تساوو ٹرسٹ کے مطابق ایسی مادہ ہاتھیوں کو آئیکونک کاؤ کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا اسرائیلی افواج پر جنسی زیادتیوں کا الزام، آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

تنزانیہ کی سرحد کے قریب واقع ایمبوسیلی نیشنل پارک کے نباتات سوانا سے لے کر کھلے گھاس کے میدانوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں کریگ سیاحوں کی توجہ کا مرکز اور تحفظ پسندوں کے لیے ایک قابل ذکر ہستی تھا۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ کریگ ایک پرسکون ہاتھی تھا اور اکثر سیاحوں کی تصاویر اور فلم بندی کے دوران صبر سے کھڑا رہتا تھا۔کینیا کے قومی پارک اور محفوظ علاقے متعدد جنگلی حیات کا مسکن ہیں اور لاکھوں سیاحوں کو راغب کرتے ہیں۔بعد ازاں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کینیا میں ہاتھیوں کی تعداد۲۰۲۱ء میں۳۶۲۸۰؍ سے بڑھ کر۲۰۲۵ء میں ۴۲۰۷۲؍ ہو گئی ہے۔تاہم نیروبی کے مشرق میں واقع محفوظ علاقے مویا نیشنل ریزرو میں ہاتھیوں کی تعداد میں اضافے سے ماحولیاتی نظام پر دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں۲۰۲۴ء میں تقریباً۱۰۰؍ ہاتھیوں کو منتقل کرنا پڑا۔ افریقی سوانا ہاتھی خشکی کا سب سے بڑا جانور ہے جس کا وزن تقریباً چھ ٹن ہوتا ہے۔ کینیا وائلڈ لائف سروس کے مطابق کریگ کے کئی بچے ہیں جن کے ذریعے اس کی طاقتور نسل اور نرم مزاجی آئندہ نسلوں میں منتقل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK