بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کی اس اسکالرشپ کا مقصد ہندوستان بھر میں مخصوص۲۰؍ این آئی ٹی میں انڈرگریجویٹ انجینئرنگ کورسیز کرنے والے پسماندہ طلبہ کو مالی مدد فراہم کرنا اور ان کے اندر اعتماد پیدا کرنا ہے۔منتخب امیدوار کو۵۰؍ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۳۰؍ستمبر۲۰۲۳ء ہے۔
لمیٹڈ(بی پی سی ایل) ملک کی ایک مرکزی پبلک سیکٹرکمپنی ہے جو وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے ماتحت جاری ہے۔ بی پی سی ایل سماجی ذمہ داری نبھانے کے حوالے سے بھی ایک ماڈل ادارہ ہے۔ یہ کمیونٹی کے تئیں اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرتی ہے اور برسوں سے معاشرے کے کمزور طبقات کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس کی سی ایس آر (کارپوریٹ سماجی ذمہ داری) پالیسی کے مطابق، اس کے بنیادی توجہ کے شعبے تعلیم، ماحولیات کی پائیداری، ہنر مندی، صحت اور صفائی ستھرائی، اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ ہیں۔
میدھاوی انجینئرنگ اسکالرشپ پروگرام کیا ہے؟
یہ ۲۴۔۲۰۲۳ء کیلئے بی پی سی ایل کا سی ایس آر اقدام ہے، جس کا مقصد ہندوستان بھر میں مخصوص۲۰؍ این آئی ٹی میں انڈرگریجویٹ انجینئرنگ کورسیز کرنے والے پسماندہ طلبہ کو مالی مدد فراہم کرنا ہے اور ان کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے حوصلہ بڑھانا ہے۔ اس اسکالرشپ کے تحت تعلیمی سال۲۴۔۲۰۲۳ء میں مخصوص اداروں میں پہلے سال کے انجینئرنگ کورسیز میں داخلہ لینے والے طلبہ کو ۵۰؍ہزا روپے کی ایک وقتی مقررہ اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔
درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ
فارم آن لائن طریقے سے بھرنا ہے اور فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۳۰؍ستمبر۲۰۲۳ء ہے۔
درخواست گزار کیلئے اہلیت
تعلیمی سال۲۴۔۲۰۲۳ء میں انڈرگریجویٹ انجینئرنگ کورسیز کے پہلے سال میں داخلہ لینے والے طلبہ اہل ہیں ۔
ہندوستان میں درج ذیل۲۰؍این آئی ٹیز میں سے کسی میں داخلہ لینا ضروری ہے: این آئی ٹی ورنگل، ایم این آئی ٹی جے پور، این آئی ٹی تریچی، این آئی ٹی کالی کٹ، ایس وی این آئی ٹی سورت، وی این آئی ٹی ناگپور، این آئی ٹی کروکشیترا،ایم این آئی ٹی الٰہ آباد، این آئی ٹی سورتھکل، این آئی ٹی جالندھر، این آئی ٹی پٹنہ، این آئی ٹی گوا ،مانیت بھوپال، این آئی ٹی جمشیدپور، این آئی ٹی رائے پور ، این آئی ٹی راورکیلہ، این آئی ٹی درگاپور،این آئی ٹی سلچر، این آئی ٹی میگھالیہ، این آئی ٹی اگرتلہ
بارہویں ویں جماعت کے امتحان میں کم از کم۵۵؍فیصد نمبر حاصل کئے ہوں ۔درخواست دہندگان کی سالانہ خاندانی آمدنی ۸؍لاکھ روپے سے کم ہونی چاہیے۔ ایس سی ، ایس ٹی ، اوبی سی اور خواتین امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
بی پی سی ایل اور ’بڈی فور اسٹڈی‘کے ملازمین کے بچے اسکالرشپ کے اہل نہیں ہیں ۔
نوٹ:دیگرذرائع سے پہلے ہی اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء اہل نہیں ہیں ۔
کتنی رقم ملے گی؟
۵۰؍ہزار روپے کی ایک وقتی فکسڈ اسکالرشپ ہوگی۔
درکار دستاویز
درخواست دہندگان کو درج ذیل دستاویزات منسلک کرنے کی ضرورت ہے: بارہویں جماعت کی مارک شیٹ، حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی ثبوت (آدھار کارڈ/ووٹر شناختی کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس/پین کارڈ وغیرہ)، موجودہ سال کے داخلے کا ثبوت (فیس کی رسید/ داخلہ لیٹر/ ادارہ شناختی کارڈ/ بونافائیڈ سرٹیفکیٹ)، کالج اتھارٹی کی طرف سے سفارشی خط (بطور دستخط شدہ اور مہر لگا ہوا) ایس سی /ایس ٹی/او بی سی سرٹیفکیٹ مجاز اہلکاروں کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے (اگر قابل اطلاق ہو)، خاندانی آمدنی کا ثبوت (ITR فارم-16/مجاز سرکاری اتھارٹی سے آمدنی کا سرٹیفکیٹ/پے سلپس)، معذوری کا سرٹیفکیٹ (معذور طلبہ کیلئے)، درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات (بینک پاس بک/کینسل چیک)، تازہ پاسپورٹ سائز تصویر
درخواست فارم کیسے بھرنا ہے؟
درخواست فارم آن لائن طریقے سے بھرنا ہے جس کیلئے ’بڈی فور اسٹڈی ‘ کی لنک پر کلک کریں ۔ اسکے بعد Apply Now` بٹن پر کلک کریں ۔اپنی رجسٹرڈ آئی ڈی کیساتھ
https://www.buddy4study.com/
پر لاگ ان ہوں اور `درخواست فارم والے صفحے پر آئیں ۔اگر آپ رجسٹرڈ یوزر نہیں ہیں تو اپنے ای میل/موبائل نمبراکاؤنٹ کے ساتھ رجسٹر ہو جانے کے بعد آپ کو ’میدھاوی انجینئرنگ اسکالرشپ پروگرام۲۴۔۲۰۲۳ء ‘ درخواست فارم کے صفحے پر بھیج دیا جائیگا۔درخواست فارم بھرنے کا عمل شروع کرنےکیلئے ’اسٹارٹ اپلی کیشن‘ ` بٹن پر کلک کریں ۔ آن لائن درخواست فارم کا غور سے مطالعہ کریں دی گئی معلومات تفصیلات کو مکمل طور پر پُر کریں ۔متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کریں ۔شرائط و ضوابط کو قبول کریں اور اس کے بعد پری ویو پر کلک کریں ۔اگر درخواست گزار کی طرف سے بھری گئی تمام تفصیلات پری ویو اسکرین پر درست طریقے سے دکھائی دے رہی ہیں ، تو درخواست کا عمل مکمل کرنے کیلئے ’سبمٹ‘ بٹن پر کلک کریں ۔
انتخاب کا عمل
اس پروگرام کیلئے اسکالرز کا انتخاب ان کی تعلیمی قابلیت اور مالی پس منظر کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ یہ عمل کئی مراحل پر مشتمل ہے۔ اہلیت کے معیار کی بنیاد پر امیدواروں کی مختصر فہرست تیار کی جاتی ہے۔اسکے بعد شارٹ لسٹ امیدواروں کا ٹیلی فونک انٹرویو لیا جاتا ہے۔ جس میں اس سے پڑھائی کے متعلق،کسی اور اسکالر شپ کیلئے درخواست دی ہے یا نہیں ، اسکالر شپ کو کس طرح سے استعما ل میں لائے گا،کچھ ذاتی سوالات کیے جاتے ہیں ۔درخواست گزار کے دستاویزات کی تصدیق کی جاتی ہے۔کمیٹی کے اراکین کا فیصلہ ہوتا ہے اس طرح سے امیدوار کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔منتخب امیدوار کو اسکالر شپ کی رقم ان کے ذریعے دیے گئے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دی جاتی ہے۔
انکوائری کے لئے رابطہ
اسکالر شپ سے متعلق انکوائری کےلئے رابطہ نمبر:
011-430-92248 (Ext-321)
(وقت: پیر سے جمعہ - صبح۱۰؍ سے شام ۶؍بجے تک)
bpclmedhaavi@buddy4study.com