• Thu, 03 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جدید مراکش طرز کا لباس آؤٹنگ کیلئے پرفیکٹ

Updated: September 03, 2026, 1:56 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

جدید مراکش سے متاثر یہ Co-ord Set آؤٹنگ کیلئے پرفیکٹ ہے۔ آرام دہ اور کلاسک لُک کیلئے اِسے ’ری کریئٹ‘ کرکے آپ مرکز ِ محفل بن سکتی ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

جدید مراکش سے متاثر یہ Co-ord Set آؤٹنگ کیلئے پرفیکٹ ہے۔ آرام دہ اور کلاسک لُک کیلئے اِسے ’ری کریئٹ‘ کرکے آپ مرکز ِ محفل بن سکتی ہیں۔
لباس: Earthy Rust رنگ کی قمیص اے لائن کفتان کٹ ہے جس میں سائیڈ کی لمبائی کم اور درمیان میں زیادہ ہے جس سے اچھا Drape آرہا ہے۔ وی شیپ نیک لائن سے قمیص کا فرنٹ جوڑا گیا ہے جو Moroccan Djellaba (روایتی لباس) سے متاثر ہے۔ کفتان کیساتھ اینکل لینتھ Wide Palazzo اچھا لگ رہا ہے۔ کفتان اور پلازو پر Gold and Rust رنگ کے دھاگوں سے پیسلے (کیری کی شبیہ) اور مغل جال بارڈر بنایا گیا ہے جس سے لباس کی شان بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ریاضی میں ۴۱؍نمبر لانے والا طالب علم آئی آئی ٹی بامبے کیسے پہنچا؟

جیولری: گلے میں تین لیئر والی موتیوں کی مالا ہے، ہاتھوں میں Rust Bangles ہیں جبکہ انگلی میں Big Statement Kundan Ring ہے۔ منی مل مگر لباس کے رنگ سے ملتی جلتی جیولری خوب جچ رہی ہے۔
میک اَپ: Soft Moroccan Glam میک اَپ لُک اپنایا گیا ہے۔ چونکہ لباس کا رنگ گہرا ہے اسلئے منی مل میک اَپ لُک کو ترجیح دی گئی ہے۔ کم مقدار میں فاؤنڈیشن کیساتھ Tinted moisturizer لگایا گیا ہے۔ کنٹور کے بجائے ہائی لائٹر سے رخساروں کو اُبھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وارم براؤن آئی شیڈو سے آنکھوں کو سافٹ لُک دیا گیا ہے جو لباس کیساتھ بالکل پرفیکٹ لگ رہا ہے۔ Blotted Lip Tint سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔
ہیئر اسٹائل: Soft wavy blow-dry ہیئر اسٹائل لُک اپنایا گیا ہے۔ چونکہ لباس کا رنگ گہرا اور اس پر کیا گیا کام ہیوی ہے اس لئے ہیئر اسٹائل Simple رکھا گیا ہے۔ آپ Normal Plate Hair Look بھی اپنا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:یہ کلر فُل لُک ثقافتی تقریب کیلئے موزوں

سینڈل اور ہینڈ بیگ: Pointed-toe kitten heels with chain strap پہنی گئی ہیں جن کا رنگ لباس سے ملتا جلتا ہے جو اچھا تاثر دے رہی ہیں۔ اس لباس کے ساتھ Champagne Beige رنگ کا Curved Frame Clutch (دائروی تصویر) لے سکتی ہیں جو آپ کے مجموعی لُک میں چار چاند لگا دے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK