Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ کلر فُل لُک ثقافتی تقریب کیلئے موزوں

Updated: August 27, 2026, 4:16 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

اِس رنگ برنگے لُک کو Modern Batik Kebaya کہا جاتا ہے۔ یہ انڈونیشیا کا روایتی لباس ہے جو اِن دنوں ہماری نوعمر لڑکیوں میں کافی مقبول ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

اِس رنگ برنگے لُک کو Modern Batik Kebaya کہا جاتا ہے۔ یہ انڈونیشیا کا روایتی لباس ہے جو اِن دنوں ہماری نوعمر لڑکیوں میں کافی مقبول ہے۔ آپ کالج کے ثقافتی پروگرام کے لئے اِسے ’ری کریئٹ‘ کرکے دوسروں میں ممتاز نظر آسکتی ہیں۔
لباس: قمیص اس پورے لباس کی جان ہے جسے ’کبایا‘ کہا جاتا ہے جو جیکٹ اسٹائل کا ہے۔ ہاٹ پنک، لائم یلو، ٹرکش، لائم گرین اور اورینج کلرز کی وجہ سے قمیص کو Vibrant لُک دیا گیا ہے۔ قمیص پر سفید رنگ سے گل بوٹے بنے ہیں جو نمایاں نظر آرہے ہیں۔ نیچے سیاہ رنگ کا اینکل لینتھ اسکرٹ ہے جسے Sarong کہا جاتا ہے۔ اس پر Beige Batik Print Border ہے اور گھیر ہونے کی وجہ سے Twirl اُبھر کر آرہا ہے۔ لباس کے ساتھ اسکارف لیا گیا ہے جو Selendang کہلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پلے اسکول کا انتخاب کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے؟

جیولری: منی مل جیولری کا فیشن ہے اس لئے باریک چین والا نیکلیس پہنا گیا ہے، کانوں میں پرل اسٹڈز اور ہاتھ میں بریسلیٹ ہے، جو لُک کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
میک اَپ: سافٹ گلیم لُک اپنایا گیا ہے جس میں بھنویں ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سی گرین ونگڈ آئی لائنر کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے آنکھیں نمایاں نظر آرہی ہیں۔ کورل پنک لپ اسٹک نے دلکشی بڑھا دی ہے۔ لباس کے رنگوں کو چہرے پر میک اَپ کی شکل میں ڈھالنے کی انوکھی مگر کامیاب کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پیٹ میں تیزابیت: یہ آسان طریقہ اپنائیے

ہیئر اسٹائل: Low Bun ہیئر اسٹائل کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں ہلکے گلابی رنگ کا پھول لگا ہوا ہے۔ اس ہیئر اسٹائل کو انڈونیشیا میں Sanggul کہا جاتا ہے جسے دوشیزائیں خصوصی تقریبات میں کریئٹ کرتی ہیں۔
سینڈل اور ہینڈ بیگ: Black Pointed Mules with Kitten Heels پہنی گئی ہیں جو مجموعی طور پر اچھا تاثر دے رہی ہیں۔ انڈونیشیا کا روایتی بیگ Drawstring Bucket Bag (دائروی تصویر) اس لُک کے ساتھ اچھا لگے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK