Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیچرل فیبرک: آپ کی جلد کا دوست ثابت ہوسکتا ہے

Updated: August 07, 2025, 3:38 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

ہلکے پھلکے اور آرام دہ کپڑے ہمیشہ پسند کئے جاتے ہیں۔ یہ جلد میں جلن، کھجلی اور انفیکشن جیسے مسائل سے بچاتے ہیں۔ خاص طور پر گرمی اور مرطوب آب و ہوا میں۔

Clothes made from pure plants are durable for sensitive skin. Photo: INN
خالص پودوں سے تیار کئے گئے کپڑے حساس جلد کیلئے پائیدار ہوتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ہلکے پھلکے اور آرام دہ کپڑے ہمیشہ پسند کئے جاتے ہیں۔ یہ جلد میں جلن، کھجلی اور انفیکشن جیسے مسائل سے بچاتے ہیں۔ خاص طور پر گرمی اور مرطوب آب و ہوا میں۔ کپڑے آرام دہ نہ ہو تو جلد پر سرخ نشان نمودار ہوجاتے ہیں، ساتھ ہی کھجلی بھی محسوس ہوتی ہے۔ دراصل اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایسے کپڑوں میں ہوا کا گزر بآسانی نہیں ہوپاتا، ساتھ ہی وہ پسینہ جذب نہیں کر پاتے۔ ہم میں سے بیشتر لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ کون سے فیبرک ہمارے لئے بہتر ہوتے ہیں۔ نیچرل فیبرک، جو خالص پودوں سے حاصل کیا جاتا ہے، وہ حساس جلد کیلئے بہترین ثابت ہوت ہے۔ اِن دنوں نیچرل فیبرک زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ جانئے چند باتیں:
نیچرل فیبرک سکون بخشتا ہے
 کچھ کپڑوں دیکھنے میں دلکش معلوم ہوتے ہیں لیکن کچھ گھنٹے پہننے کے بعد جلد کے دشمن بن جاتے ہیں۔ خالص پودوں سے حاصل کیا گیا فیبرک جلد کو سکون بخشتا ہے۔ اس قسم کے کپڑوں کی رگڑ سے جلد پر لال نشان نہیں پڑتے۔ شدید گرمی میں بھی نیچرل فیبرک ہماری جلد کے لئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔
جلد کو سانس لینے دیں
 سینتھیتک فیبرک کے مقابلے نیچرل فیبرک زیادہ پائیدار ہوتا ہے۔ یہ درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، پسینہ جمع ہونے سے روکتا ہے، جو عام طور پر فنگل انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔ اِن کپڑوں میں جلد صحتمند رہتی ہے۔
جلد کو تازگی بخشتا ہے
 نیچرل سیلولوسک فیبرک جیسے کہ ویسکوز کپڑے میں نمی کو برقرار رکھنے سے روکتے ہیں۔ جسم پر پسینے آنے پر اس قسم کے کپڑے انہیں جلد بخارات میں تبدیل کر دیتے ہیں جس سے جلد فریش اور آرام دہ محسوس کرتی ہے۔
کیمیکل سے پاک
 سینتھیتک کپڑے کئی کیمیکل مراحل سے گزرتے ہیں۔ کپڑے رنگنے کے لئے بھی کیمیکل کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کپڑے حساس جلد کے حامل افراد کے لئے نقصاندہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان کپڑوں سے انہیں اسکن انفیکشن ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، نیچرل فیبرک جلد کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK