• Wed, 18 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مِلک تھیراپی سے گھر بیٹھے پائیں شاداب اور خوبصورت جلد

Updated: February 18, 2026, 3:09 PM IST | Mumbai

اگر دودھ پینا جسم کے لئے بہتر ہے تو اس کا براہِ راست استعمال آپ کے حسن کے لئے بھی انتہائی اہم ہے۔

Milk is an excellent cleanser for the skin, as well as refreshing it. Photo: INN
دودھ جلد کے لئے بہترین کلینزر ہے، ساتھ ہی جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔ تصویر: آئی این این

اگر دودھ پینا جسم کے لئے بہتر ہے تو اس کا براہِ راست استعمال آپ کے حسن کے لئے بھی انتہائی اہم ہے۔ جلد اور چہرے کے ماہرین کے مطابق دودھ جلد کےلئے بہت مفید ہے لیکن اس کا باقاعدہ استعمال مزید فوائد بھی فراہم کرتا ہے جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

دودھ بطور اسکن کلینزر:

دودھ چہرے کی جلد کو صاف کرنے کےلئے انتہائی مؤثر ہے، یہ چہرے سے گرد وغبار صاف کرتا ہے اور جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاکر بند مسام کھولتا ہے، دودھ سیاہ بدنما کیلوں کو بننے روکتا ہے اور خشک جلد کو تر و تازہ بناتا ہے۔

استعمال کا طریقہ: کاٹن بال کو دودھ میں ڈبوئیے اور ۵؍ منٹ تک چہرے کے ہر حصے پر دائروں کی صورت میں گھمائیے۔ کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیجئے۔

یہ بھی پڑھئے: بورڈ امتحانات: کامیابی کے سفر میں ماں کا روشن کردار

خشک جلد کی نمی بحال کرے:

خشک جلد کےلئے دودھ ایک بہترین موئسچرائزر ہے جس کا استعمال جلد کو نمی اور غذائیت دے کر آپ کی جلد کو سارا دن شگفتہ رکھتا ہے۔

استعمال کا طریقہ: روئی کے پھوئے کو دودھ میں ڈبو کر پورے چہرے پر لگائیں۔ دودھ کو ۲۰؍ منٹ تک چہرے پر رہنے دیجئے اور پھر ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھولیجئے۔ بہترین نتائج کے لئے دودھ میں کچلا ہوا کیلا ملا کر چہرے پر لگائیں اور نصف گھنٹے تک لگا رہنے دیجئے۔

یہ بھی پڑھئے: بورڈ امتحانات: کامیابی کے سفر میں ماں کا روشن کردار

مِلک اسکرب:

دودھ کو ایک اسکرب کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں قدرتی طور پر ایلفا ہائیڈرو آکسل ایسڈ (اے ایچ اے) کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جسے مہنگے کاسمیٹکس پروڈکٹس میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اے ایچ اے جلد سے مردہ خلیات کو نکال باہر کرتا ہے، جلد کی سطح کو نرم اور روشن بناتا ہے۔

استعمال کا طریقہ: دودھ اور شہد کو ملاکر ایک قدرتی اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔ اسے جلد پر لگائیں اور ۱۵؍ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیجئے۔ جلد میں فوری نکھار اور چمک نظر آنے لگے گی۔

یہ بھی پڑھئے: رمضان کی عین وقت کی تیاریاں؛ چند کارآمد باتیں

داغ دھبوں سے نجات:

جلد پر جھائیاں اور دھبے دور کرنے میں بھی دودھ اہم کردار ادا کرتا ہے۔

استعمال کا طریقہ: دودھ کو برابر مقدار میں گرین ٹی میں ملائیں۔ اب روئی سے ڈبو کر متاثرہ جگہ پر لگائیے اور ۱۵؍ منٹ بعد دھولیجئے۔ ہفتے میں تین مرتبہ استعمال کیجئے اور اچھا نتائج پائیے۔

سورج کی تمازت سے جھلسی جلد کا ازالہ کرے:

دودھ میں موجود پروٹین جلد پر اس کی ایک باریک پرت لگادیتے ہیں جو آپ کی جلد کو جھلسنے اور خراب ہونے سے بچاتی ہے۔

استعمال کا طریقہ: فل کریم ملک (بالائی سے بھرپور دودھ) لے کر اسے جلد پر لگائیے۔ اس میں موجود صحت بخش چکنائیاں دھوپ سے جھلسنے والی جلد کی مرمت کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK