کیا آپ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ میں میک اپ کرنے کا ہنر جانتی ہیں؟ کیا آپ کے پاس گھر سے نکلتے وقت، کالج یا آفس جاتے وقت اتنی فرصت نہیں ہوتی کہ میک اَپ پر بہت زیادہ وقت دے سکیں؟
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 3:17 PM IST | Mumbai
کیا آپ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ میں میک اپ کرنے کا ہنر جانتی ہیں؟ کیا آپ کے پاس گھر سے نکلتے وقت، کالج یا آفس جاتے وقت اتنی فرصت نہیں ہوتی کہ میک اَپ پر بہت زیادہ وقت دے سکیں؟
کیا آپ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ میں میک اپ کرنے کا ہنر جانتی ہیں؟ کیا آپ کے پاس گھر سے نکلتے وقت، کالج یا آفس جاتے وقت اتنی فرصت نہیں ہوتی کہ میک اَپ پر بہت زیادہ وقت دے سکیں؟ میک اپ تکنیک سے ناواقف خواتین یا تو چہرے کی معمولی سی آرائش میں بھی بہت سا وقت برباد کردیتی ہیں یا پھر وقت کی قلت کے سبب اس جانب توجہ ہی نہیں دیتیں۔ اگر آپ اپنے لئے بہترین میک اپ روٹین منتخب کر لیں تو اپنے صبح کے کام نمٹانے، ناشتہ کرنے اور اپنا بیگ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ محض ۱۵؍ منٹ میں آپ خود کو تیار کرسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: آئین اور اپنے حقوق کے متعلق خواتین کی آگاہی ضروری
سب سے پہلے چہرے پر موئسچرائزر لگائیں جس میں ایس پی ایف کی خوبیاں موجود ہوں۔ اس طرح موئسچرائزر، پرائمر اور فاؤنڈیشن سب ایک ہی چیز میں مل جائے گا اور محض دو منٹ میں آپ کی جلد تروتازہ اور خوبصورت دکھائی دینے لگے گی۔
اس کے بعد آئی لائنر لگائیں۔ ۲؍ منٹ میں آپ آنکھوں کے گرد باریک سی لائنر کی ڈوری کھینچ سکتی ہیں، ساتھ ہی کاجل بھی لگا لیں۔
یہ بھی پڑھئے: ناریل تیل: گھر کے کئی چھوٹے موٹے کام انجام دینے میں معاون
پھر بلش کی باری آتی ہے۔ اس کے بغیر میک اپ ادھورا اور پھیکا محسوس ہوتا ہے۔ ایک منٹ میں چہرے کی اس ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
اس کے بعد ایک منٹ میں چہرے کو ہائی لائٹر سے پرکشش اور تروتازہ بنائیں اور سب سے آخر میں لپ گلوس یا لپ اسٹک کے ساتھ محض چند منٹ میں اپنا لک مکمل کرلیں۔
بہت کم میں آپ اس کام سے فارغ ہوسکتی ہیں۔ یوں صرف ۱۵؍ منٹ میں آپ اپنے چہرے کا بہترین تاثر قائم کرسکتی ہیں۔ خیال رہے کہ میک اَپ کو پورا دن کے لئے رکھنے اور اسے خراب ہونے سے بچانے کے لئے میک اَپ سیٹنگ ضروری ہے، اسے نہ بھولیں ۔