Updated: October 15, 2026, 6:02 PM IST
| Mumbai
تہواروں اور شادیوں کے سیزن میں دیسی لباس کو جدید اور نفیس انداز دینے کے لیے رسٹ براؤن اور آئیوری رنگوں کا امتزاج بہترین انتخاب ہے۔ پھولوں والی کڑھائی، کروشے لیس، روایتی زیورات اور ٹرکش طرز کے ہیئر اسٹائل کے ساتھ آپ ایک دلکش اور اسٹائلش لُک اپنا سکتی ہیں۔
اگر آپ تہواروں کے سیزن میں کچھ ایسا پہننا چاہتی ہیں جو دیسی بھی ہو، Elegant بھی اور تھوڑا سا ’ٹرکش چارم‘ بھی رکھتا ہو تو اپنی لسٹ میں رَسٹ براؤن اور آئیوری رنگوں والا یہ نہایت Sophisticated لُک ضرور شامل کریں۔ یہ ’ارتھی ٹونس‘ پسند کرنے والی خواتین کیلئے ہے۔
لباس: رسٹ براؤن اے لائن ایمبرائیڈری والی قمیص توجہ کھینچ لیتی ہے۔ لمبی Silhouette، سامنے کی پھولوں والی ایمبرائیڈری اور نیک لائن پر باریک کشیدہ کاری اسے گریس فل بناتی ہیں۔ قمیص کی Scalloped Hemline اس کی خاص خوبصورتی ہے، جس کے ساتھ کریم اور رسٹ کے چھوٹے پوم پوم اور ٹسلز لگے ہیں۔ یہ تفصیل لباس کو Playful، Handcrafted Touch دیتی ہے۔ آستینیں اس لُک کا خاص جز ہیں۔ فلیرڈ بیل سلیوس میں کروشے لیس پینلز، فلورل ایمبرائیڈری اور بارڈر پر ٹسل ڈیٹیلنگ ہے۔ ہاتھ ہلانے یا چلنے پر یہ آستینیں خوبصورت انداز میں لہراتی ہیں۔ قمیص کے ساتھ آئیوری وہائٹ اسٹریٹ ٹراؤزر کا انتخاب درست ہے۔ سفید رنگ رسٹ شیڈ کی شوخی کو متوازن کرتا ہے اور پورے آؤٹ فٹ کو تازہ اور ہلکا محسوس کرواتا ہے۔ اگر آپ Silhouette کو تھوڑا زیادہ Contemporary رکھنا چاہیں تو ٹراؤزرز کو ٹخنوں کے قریب رکھیں۔
یہ بھی پڑھئے: ماں کے جانے کے بعد زندگی خاموش ہوجاتی ہے
جیولری: اس لُک کیلئے گولڈ جھمکا اسٹائل-چاند بالیاں بہترین ہیں۔ ان کے رنگ لباس کے رنگوں سے ہم آہنگ ہوجاتے ہیں۔ کم سے کم جیولری پہنیں۔ گلے میں کچھ نہ پہننا ہی لباس کی شان بڑھائے گا۔
میک اَپ: یہ بھی Minimalist ہونا چاہئے۔ فریش ڈیوی بیس، آئی بروز پر ہلکا کام، اور پپوٹوں پر لائٹ براؤن کلر کریں۔ کاجل گہرا ہرگز نہ لگائیں۔ ورام بلش کریں اور نیوڈ روژ لپ اسٹک کا استعمال کریں۔
ہیئر اسٹائل: بالوں کی چند لٹیں چہرے کے دونوں جانب جھولنے دیں۔ ان کیساتھ Low Textured bun یا Soft Braided Bun اس لُک کو مزید عثمانی اسٹائل دیگا۔
بیگ: فلورل پرنٹڈ پوٹلی ایک خوبصورت اضافہ ہوگا۔ کریم، رسٹ اور floral motifs قمیص کے ساتھ قدرتی انداز میں گھل مل جاتے ہیں جبکہ اس کے Hanging Tassels Outfit کی آستینیں اور Hemline کی Tassel Tetailing کو Repeat کرتے ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی باریکیاں اس لُک کو زیادہ Appealing بناتی ہیں۔
فٹ ویئر: Embellished Golden Juttis یا روایتی موجڑی منتخب کریں۔ شائنی ہیلز کے بجائے میوٹیڈ گولڈ فٹ ویئر اس Earthy Palette کو برقرار رکھے گا۔
شال: اگر اس میں تھوڑا سا Turkish flair شامل کرنا چاہتی ہیں تو ایک ’شیر‘ آئیوری شال یا ایمبرائیڈری اسٹال کو Loose انداز میں Drape کریں۔ اس کے Delicate Floral Motifs Kurta کی ایمبرائیڈری سے میچ کریں گے، جبکہ شیر فیبرک پورے لباس کو Soft اور Airy رکھے گا۔
یہ بھی پڑھئے: اپنی ذات کو مسلسل نظرانداز کرنا قربانی نہیں
کروشے ہیڈ اسکارف: ٹرکش اور ہندوستانی انداز دینے کیلئےCream-Coloured Crochet Hooded Cape یا Crochet-Style Shawl کو Evening Layer کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے۔ واضح ہو کہ یہ Boho-Ottoman Vibe ہے، جو روایتی لباس کو فوری طور پر Instantly Contemporary بنا دیتا ہے۔
ہمارا مشورہ: یہ لُک دن کی شادیوں، مہندی، تہواروں کے موسم میں لنچ، عید کے موقع پر یا دیگر تقریبات کیلئے بہترین ہے۔ اسے بہت زیادہ ایکسسریز سے بھرنے کے بجائے Embroidery، Texture اور Earthy Colours کو اپنا کام کرنے دیں۔ نتیجہ ہوگا ایک ایسا نفیس، Effortless اور اسٹائلش لُک آئے گا کہ آپ Traditional لگیں گی مگر Completely Old-School نہیں۔