Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمیٰ ستاروں سے سجا یہ گلابی فراک شاہانہ انداز بخشے گا

Updated: August 06, 2026, 4:56 PM IST | Mumbai

ہلکے گلابی رنگ کا سلمیٰ ستاروں سے مزین گھیر والا یہ فراک بالکل شہزادیوں والا لُک دے رہا ہے۔ نوعمر بچوں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا رجحان لمحۂ فکریہ

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہلکے گلابی رنگ کا سلمیٰ ستاروں سے مزین گھیر والا یہ فراک بالکل شہزادیوں والا لُک دے رہا ہے۔ اگر آپ کی کسی عزیز سہیلی کی شادی ہونے والی ہے تو اس کی مہندی کے فنکشن میں اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرکے مرکزِ محفل بن سکتی ہیں۔

لباس: ہلکے گلابی رنگ کا فلور لینتھ فراک، گھیر دار ہے۔ اس قسم کا فراک نوعمروں لڑکیوں کو بہت پسند آتا ہے، اس لباس میں انہیں Twirl کرنا اچھا لگتا ہے۔ مجنٹا، اورینج، پرپل اور گرین رنگ کے جیومیٹرک پرنٹس پر گولڈن اور سلور نگینے ٹانکے گئے ہیں جن سے فراک کی دلکشی بڑھ گئی ہے۔ آرگنزا دوپٹہ اس لباس کی حقیقی جان ہے جس پر فراک سے ملتا جلتا کام کیا گیا ہے، کنارے پر گلابی بارڈر بھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نوعمر بچوں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا رجحان لمحۂ فکریہ

فراک کے پیچھے موتیوں والا لٹکن (بیضوی تصویر) سے اسے ٹریڈیشنل لُک دے کر مزید خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔

جیولری: اس لُک میں چونکہ لباس پر ہیوی کام کیا گیا ہے اس لئے منی مل جیولری لُک کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کان میں اسٹیٹمنٹ ایئرنگس ہیں جبکہ انگلیوں میں انگوٹھیاں۔ یہ کامبی نیشن بالکل درست ہوتا ہے۔

ہیئر اسٹائل: بالوں میں سافٹ ویوی کرلز کئے گئے ہیں جنہیں ایک طرف رکھ کر کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ آپ چاہیں تو فرنچ بریڈ جسے ہمارے یہاں ’ساگر چوٹی‘ کہا جاتا ہے، بنا سکتی ہیں۔ اس لُک کے ساتھ بہت ہی کیوٹ لگے گا۔

اس لباس کے ساتھ Kitten Heels اچھی لگیں گی، فراک کا گھیر مزید کھل کر آئے گا۔

یہ بھی پڑھئے: فوڈ سیفٹی کا نیا اصول؛ معمولی تبدیلی مگر اہم قدم

میک اَپ: اس لُک کیلئے Dewy, Luminous finish میک اَپ کیا گیا ہے جس سے جلد تروتازہ نظر آتی ہے۔ ہلکا فاؤنڈیشن اور ہائی لائٹر استعمال کیا گیا ہے۔ سافٹ پنک بلش سے رخساروں کو ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ Thin winged eyeliner لگایا گیا ہے جس سے آنکھیں بڑی اور نمایاں نظر آرہی ہیں۔ میک اَپ کو نیچرل تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے جو لباس کے ساتھ اچھا لگ رہا ہے۔ پیچ نیوڈ لپ اسٹک پر سیٹن یا گلوسی ٹچ دیا گیا ہے جو پورے میک اَپ کے ساتھ اچھا تاثر پیش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK