یہ لُک Pret Co-ord Set کے نام سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ کالج کے کسی ایونٹ یا ڈے آؤٹ کیلئے اس منفرد لُک کو ’ری کریئٹ‘ کیا جاسکتا ہے۔
EPAPER
Updated: September 24, 2026, 2:01 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
یہ لُک Pret Co-ord Set کے نام سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ کالج کے کسی ایونٹ یا ڈے آؤٹ کیلئے اس منفرد لُک کو ’ری کریئٹ‘ کیا جاسکتا ہے۔
یہ لُک Pret Co-ord Set کے نام سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ کالج کے کسی ایونٹ یا ڈے آؤٹ کیلئے اس منفرد لُک کو ’ری کریئٹ‘ کیا جاسکتا ہے:
لباس: Sage Green رنگ کا آرام دہ آؤٹ فٹ گرمی کے موسم کے لئے موزوں ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈھیلی اے لائن شارٹ قمیص Slit Front کے ساتھ اچھی لگ رہی ہے۔ اس کے گلے کے ساتھ Tassel دیا گیا ہے۔ Sage Green رنگ پر گلابی، پیچ، آف وہائٹ اور گرین رنگ کے گُل بوٹے بنے ہوئے ہیں جو قمیص کی شان بڑھا رہے ہیں۔ Full-length Statement Balloon Sleeves اس لباس کو Regal لُک دے رہی ہیں۔ قمیص کے ساتھ افغانی شلوار Perfect Match ہے۔ اسے Baggy Afghani بھی کہہ سکتے ہیں۔ Side Pockets سے لباس Elegant لگ رہا ہے۔
اسکارف یا دوپٹہ: آف وہائٹ یا ہلکے گلابی رنگ کا دوپٹہ یا اسکارف جس کے کنارے پر Tassel لٹکے ہوں، آپ کی شخصیت کو نمایاں کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:Indo-fusion: آؤٹنگ کے لئے پرفیکٹ لُک
میک اَپ: No Makeup Look ہے جس میں جلد کی تازگی کو اہمیت دی گئی ہے۔ بھنویں نمایاں ہیں اورہلکے کاجل سے آنکھیں ابھاری گئی ہیں۔ نیوڈ لپ اسٹک سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔
ہیئر اسٹائل: بالوں میں Soft Wavy دیا گیا ہے اور پورے بالوں کو کھلا رکھ کر کچھ حصے کو ایک طرف کیا گیا ہے۔ اس آؤٹ فٹ کے ساتھ Messy Loose Bun بھی بنایا جاسکتا ہے۔
جیولری: لباس پر بنے گُل بوٹے کو مجموعی توجہ حاصل ہو اس لئے جیولری کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ البتہ گلے میں Thin Delicate Chain پہنی گئی ہے۔ آپ اسٹڈ ایئرنگ کا اضافہ کرسکتی ہیں۔
سینڈل اور ہینڈ بیگ: Off-White Braided Flat Slides کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے Casual لُک مل رہا ہے۔ اس Co-ord Set کے ساتھ Ivory Lustre Sling Bag (دائروی تصویر) اچھا تاثر پیش کرسکتا ہے۔