• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہرعمر میں جلد کی حفاظت کرنا ضروری ہے

Updated: March 27, 2024, 12:10 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

ہر عمر کی خواتین کو جلد کی حفاظت کرنی چاہئے، کیونکہ جلد کے مسائل سن بلوغت کے آغاز کے ساتھ ہی ظاہر ہونے لگتے ہيں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ہر عمر کی خواتین کو جلد کی حفاظت کرنی چاہئے، کیونکہ جلد کے مسائل سن بلوغت کے آغاز کے ساتھ ہی ظاہر ہونے لگتے ہيں۔ عمر کے اس دور ميں ہارمونز زیادہ سر گرم رہتے ہیں جس سے تيل پيدا کرنے والے غدود متاثر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں جلد چکنی اور ذرد ہو جاتی ہے۔ چکنائی کی زیادتی کے سبب مسام بڑے ہو جاتے ہیں جس سےان میںتيل جم جاتا ہے جو بليک ہيڈز، دانوں، داغ دھبوں اور پھوڑے پھنسیوں کا باعث ہے۔ اس لئے نوجوان لڑکیوں کو چاہئے کہ وہ کلینرنگ کو اپنا معمول بنا لیں تاکہ مسام چکنائی سے پاک رہیں۔ کیل مہاسوں کے انفیکشن کو دور کرنے کیلئے طبی خواص والا صابن استعمال کر نا چاہئے۔ 
  سن بلوغت گزرنے کے بعد بیس سال کی عمر ميں جلد کے غدود کی کارکردگی نارمل ہو جاتی ہے۔ 
  بيس سے تیس سال کی عمر کے دوران جلد اچھی حالت ميں ہوتی ہے بشرطيکہ اسے نظر انداز نہ کیا گیا ہو۔ بیس سال کی عمر ميں خواتین ايک اہم دور سے گزرتی ہيں کیونکہ وہ اس دور ميں اپنے رنگ اور روپ سے متعلق زیادہ حساس ہوجاتی ہیں۔ اسی کی مناسبت سے زیادہ سے میک اپ کرتی ہیں، چنانچہ ميک اپ کے دوران جلد کی خاص حفاظت کی ضرورت بھی ہوتی ہے مگر وہ اس طرف توجہ نہیں دیتیں۔ ميک اپ کے دوران ایسی کاسمیٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد ميں نمی کے تناسب کو کم کر ديتا ہے اور یہی جھریوں نیز چھائیوں کا سب سے اہم سبب ہے۔ جلدکی حفاظت کا موثر طریقہ يہی ہے کہ جلد کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے اور سونے سے پہلے کسی بھی اچھے موئسچرائزنگ لوشن سے مساج کیا جائے۔ پچیس سال کی عمر کے بعد چہرے کا باقاعدہ مساج اور کلینزنگ جلد کا ميل کچيل اور آلودگی کے اثرات کم کر ديتی ہے۔ اس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور خون کا دورانیہ بھی تيز ہوتا ہے۔ 
 تیس سال کی عمر ميں روزانہ موئسچرائزنگ بہت ضروری ہو جاتی ہے، یہ وہ وقت ہوتا ہے جب جلد ميں نمی پيدا کرنے کی صلاحیت انتہائی کم ہوجاتی ہے۔ اس عمر ميں آنکھوں کے اردگرد کی جلد بھی بہت حساس ہو جاتی ہے، اس لئے آنکھوں کے اطراف کی جلد کا بادام سے تیار شدہ کریم سے مساج کرنا چاہئے۔ 
 چالیس سال کی عمر ميں جلد کی صحیح حفاظت کی جائے تو وہ عمر چھپا ليتی ہے، اکثر خواتین اس عمر ميں جلد کی حفاظت پر کم توجہ ديتی ہيںجس سے چہرے کی لائنيں بدنما ہو جاتی ہيں۔ اس عمر ميں فيشل کروانا ضروری ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس عمر ميں عموماًخواتین ڈپريشن اور پريشانی ميں مبتلا رہتی ہيں، اس لئے جلد پر اس کے اثرات نماياں ہوجاتے ہیں۔ انہیں  چھپانے کیلئے انتہائی حساس ہو نا ضروری ہے۔ خوراک بھی پر توجہ دینی چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK