Inquilab Logo

پرس، کلچ، ہینڈ اینڈ شولڈر بیگز.... خواتین کی آدھی دنیا ہوتے ہیں

Updated: November 26, 2022, 1:46 PM IST | Agency | Mumbai

کسی تقریب میں شرکت یا پھر سَکھی سہیلیوں سے میل ملاقات کی غرض سے جانے کے لیے عموماً لڑکیوں بالیوں کے لئے ایک مشکل مرحلہ اسٹائلش پیراہن کا انتخاب ہوتا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر :آئی این این

کسی تقریب میں شرکت یا پھر سَکھی سہیلیوں سے میل ملاقات کی غرض سے جانے کے لیے عموماً لڑکیوں بالیوں کے لئے ایک مشکل مرحلہ اسٹائلش پیراہن کا انتخاب ہوتا ہے۔ اس کے بعد سولہ سنگھار، لیکن اتنی سج دھج کے بعد بھی ساری زیبائش و آرائش اُس وقت تک نامکمل ہے کہ جب تک لباس کی مناسبت سے پرس، کلچ، ہینڈ یا شولڈر بیگ کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔ جب کہ ملازمت پیشہ خواتین کے لئے تو شولڈر بیگز گویا ان کی ’’آدھی دُنیا‘‘ ہیں۔ گزشتہ برس سافٹ میٹریل کے قدرے بڑے بیگ خاصے اِن رہے، تو پرس اور کلچ تو گویا کسی بھی تقریباتی لباس کے ساتھ جزوِ لازم ٹھہرے۔ رواں برس بڑے بیگز کی جگہ نسبتاً چھوٹے بیگز نے لے لی ہے، لیکن لباس سے ہم آہنگ پرس اور کلچ بدستور فیشن میں بے حد اِن ہیں۔  کلچ ان دنوں پوری دنیا میں ایک بہت سی مشہور رجحان ہے۔  بعض تقریبات میں لڑکیوں کی شرکت کلچ کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے پرانے انداز والے بیگ لے جانے کے بجائے دلکش نظر آنے کے لئے کلچ لے جانے کی کوشش کریں ۔  سو، آپ شادی میں جائیں یا کسی اور خوشی کی تقریب میں ، ہینڈ بیگ یا کلچ ایسا استعمال کریں جو آپ کی شخصیت کو چارچاند لگادیں۔ ضروری نہیں ہے کہ ہر کلچ یا پرس ، آپ کے کپڑوں سے مکمل میچنگ کرتا ہوا ہو، کانٹراسٹ، یا کلچ یا کپڑے کا ایک پھول بھی میچ ہوتا ہے تو خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔   البتہ عمر کا دھیان ضرور رکھیں ۔ لڑکیوں پر  لمبی چین والے کلچ اچھے لگتے ہیں جبکہ خواتین کے ہاتھوں میں بھلے لگتے ہیں۔  بہتر یہ ہے کہ چمک دمک والے کلچ کے بجائے خوبصورت اور ہلکے رنگوں کے کلچ خریدیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK