کائنات میں والدین اور اولاد کا تعلق سب سے گہرا ہوتا ہے۔ والدین عظیم ہستی ہوتی ہیں۔ والدین کی چاہت ہوتی ہے کہ ان کی اولاد بااخلاق ہو۔
EPAPER
Updated: August 13, 2025, 1:15 PM IST | Syed Lubna Owais | Kurla
کائنات میں والدین اور اولاد کا تعلق سب سے گہرا ہوتا ہے۔ والدین عظیم ہستی ہوتی ہیں۔ والدین کی چاہت ہوتی ہے کہ ان کی اولاد بااخلاق ہو۔
کائنات میں والدین اور اولاد کا تعلق سب سے گہرا ہوتا ہے۔ والدین عظیم ہستی ہوتی ہیں۔ والدین کی چاہت ہوتی ہے کہ ان کی اولاد بااخلاق ہو۔ صاحب صلوۃ ہو۔ فرمانبردار اور نیک نام ہو۔ مگر ان تمام خواہشوں اور تمناؤں کے پس پشت والدین کا عملی کردار بہت معنی رکھتا ہے۔ اولاد اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتی ہیں۔ والدین بچوں کے بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ بچوں کے ذہن پر ان کے عادات و اطوار کے گہرے نقوش مرتب ہوتے ہیں۔ والدین اپنی اولاد کے حق میں عظیم نعمت ہوتے ہیں۔
والدین اور بچوں میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ بچے اپنے والدین سے ہر خوشی و غم بانٹتے ہیں۔ والدین کے لئے ان کی اولاد ہی سب کچھ ہوتی ہے۔ اپنے بچوں کے خاطر والدین بہت محنت کرتے ہیں تاکہ ان کا مستقبل بہتر ہو۔ والدین اپنے بچوں کے خاطر ساری خوشیاں قربان کر دیتے ہیں۔ اس لئے بچوں کو بھی چاہئے کہ اپنے والدین کی قدر دل و جان سے کریں۔ ان کا ہر حکم مانیں اور اپنے والدین کی خوشی میں ہی اپنی خوشی تلاش کریں۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں سے دوستانہ تعلق رکھیں۔ ہمیشہ اپنے والدین کی عزت و احترام کریں۔ والدین کے بغیر گھر، گھر نہیں لگتا۔ اور اولاد کے بغیر دنیا، دنیا نہیں لگتی۔
زندگی میں آپ کو یقیناً بہت ساری کامیابی ملتی ہیں۔ آپ اس ترقی اور کامیابی کو ہمیشہ اپنے والدین سے منسوب کریں۔ والدین کو ان باتوں سے بڑی خوشی اور فخر کا احساس ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کے نتائج اپنی زندگی میں دیکھ رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اولاد کی تمام کامیابیاں، والدین ہی کی کامیابی ہوتی ہے۔
والدین کے ساتھ حسن سلوک کا اچھا بدلہ دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخرت میں بھی۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ اپنے والدین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور دنیا اور آخرت میں انعامات سے فیض یاب ہوں۔ والدین کی عزت کرنا، ان کی اطاعت کرنا، اپنے آپ کو ان کی خدمت کے لئے وقف رکھنا، ان کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہمیں دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب کرسکتا ہے۔