• Thu, 10 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

Cassia or Ceylon دارچینی کی اقسام، دونوں میں کیا فرق ہے؟

Updated: September 10, 2026, 3:53 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

Cinnamon یعنی دارچینی ہمارے باورچی خانہ کا اہم مسالہ ہے۔ اسے چائے، کافی، میٹھے پکوانوں کے علاوہ روزمرہ کے کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

According to experts, Ceylon cinnamon is beneficial for health. Photo: INN
ماہرین کے مطابق سیلون دارچینی صحت کے اعتبار سے فائدہ مند ہوتی ہے۔ تصویر: آئی این این

Cinnamon یعنی دارچینی ہمارے باورچی خانہ کا اہم مسالہ ہے۔ اسے چائے، کافی، میٹھے پکوانوں کے علاوہ روزمرہ کے کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دارچینی کی کئی اقسام ہیں۔ جن میں دو اقسام Cassia اور Ceylon مشہور ہیں۔ آج اس کالم میں دارچینی کی اِن اقسام کے متعلق جانئے:

دونوں میں کیا فرق ہے؟

کاسیہ نامی دارچینی میں کومورین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جسے زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر جگر کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ جبکہ سیلون میں کومورین کی مقدار کم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: خلوص اور محبّت سے گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنا یا جاسکتا ہے

کس کا انتخاب کرنا چاہئے؟

اگر آپ کبھی کبھی دارچینی کی معمولی مقدار کھانے میں استعمال کرتی ہیں تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ دارچینی کا استعمال بڑی مقدار میں کرتی ہیں تو سیلون دارچینی کا انتخاب کرنا چاہئے کیونکہ اس میں کومورین کی مقدار کم ہوتی ہے۔

محتاط رہیں

یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ دار چینی کو بطور دوا نہ سمجھا جائے۔ اگرچہ اس کا بلڈ شوگر اور دیگر صحت کے فوائد کے لئے مطالعہ کیا گیا ہے، لیکن موجودہ تحقیق صحت کے حوالے سے دارچینی کے سپلیمنٹس کی سفارش کرنے کے لئے کافی ثبوت فراہم نہیں کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پسندیدہ کھانے کی اہمیت اور اس کا صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

خلاصہ:

دار چینی کو مسالے کے طور پر استعمال کریں، لیکن آپ دارچینی کا باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں تو سیلون دارچینی کا انتخاب سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی اعتدال ضروری ہے۔

ذرائع: نیشنل سینٹر فار کمپلیمنٹری اینڈ انٹیگریٹیو ہیلتھ (این سی سی آئی ایچ): دار چینی اور کومورین پر تحقیق۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK