Inquilab Logo Happiest Places to Work

مختصر عرصے کی سیروتفریح صحت کیلئے فائدہ مند

Updated: November 09, 2023, 12:54 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

ہم ایک معمول کے مطابق اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ روزانہ ایک جیسے کام انجام دیتے ہیں۔ کبھی کبھی ایک جیسے کام کرنے کی وجہ سے ذہن پر ایک بوجھل کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔

Short-term entertainment provides peace of mind. Photo: INN
مختصر عرصے کی تفریح ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔ تصویر:آئی این این

ہم ایک معمول کے مطابق اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ روزانہ ایک جیسے کام انجام دیتے ہیں۔ کبھی کبھی ایک جیسے کام کرنے کی وجہ سے ذہن پر ایک بوجھل کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ اس کیفیت سے نکلنے کے لئے ضروری ہے کہ کام سے وقفہ لیا جائے۔ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ وقت نہیں ہے یا پیسوں کی قلت ہے جبکہ یہ باتیں صرف بہانے ہیں۔ کام سے وقت نکالا جاسکتا ہے اور محدود بجٹ میں تفریح بھی ممکن ہے۔ سال بھر میں ایک لمبے سفر سے بہتر ہے کہ انسان سال میں چار دفعہ تھوڑے وقت کے لئے اپنی زندگی سے وقفہ لے اور سیرو تفریح پر جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک لمبی چھٹی کی جگہ مختلف چھوٹی چھٹیاں لی جائیں تو وہ زیادہ بہتر اور یادگار طریقے سے گزاری جاسکتی ہے۔ اگر آپ کام کی وجہ سے سفر کررہے ہیں تو اس میں دو دن اضافی جمع کرکے سیروتفریح کے لئے جائیں۔ اس طرح وقت نکالنا بھی مشکل نہ ہوگا اور نہ ہی کام کا حرج ہوگا۔ سیروتفریح زیادہ دن کے لئے ہو یا کم، اسے دلچسپ انسان خود ہی بناسکتا ہے۔
فوٹو گرافی، ہائیکنگ، آرٹ اور سوئمنگ جیسے شوق رکھنے والے لوگ اپنی زندگی میں تھوڑا وقت گزارنے کے بعد ہی مختصر سیر وتفریح کے لئے چلے جاتے ہیں۔ یہ چیز ان میں خود اعتمادی بڑھاتی اور شعور پیدا کرتی ہے۔ مختلف علاقوں سے انسان مختلف چیزیں سیکھتا ہے۔ اپنے گھر والوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارنے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ مختصر سیروتفریح کے لئے جائیں اور وہاں ایسے یادگار لمحے گزاریں جو زندگی بھر آپ کو خوش کریں اور اطمینان کا باعث بنیں۔
 ماہرین کے مطابق اپنی روزمرہ زندگی سے وقفہ لے کر سیروتفریح کے لئے جانا انسانی جسم و دماغ کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنی نیند۔ جیسے ایک انسانی دماغ کا سوچیں دھندلا دیتی ہیں، اسی طرح زندگی میں کچھ وقت کے بعد اپنی روزمرہ زندگی سے وقفہ نہ لیا جائے تو انسانی جسم اپنے کام پورے چھوڑ دیتا ہے اور دماغ ضروری چیزیں جذب نہیں کرتا۔ زندگی میں عام تفریح بھی نہ صرف کام کی صلاحیت بہتر کرتی بلکہ اپنے قریبی رشتوں کی پختگی میں بھی مدد دیتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں لوگ اس بات سے باخبر ہیں کہ ذہنی دباؤ میں گزرتی زندگی سے وقفہ لینا کتنا اہم ہے اور وہ یہ وقفہ کب لے سکتے ہیں۔ لوگ ٹیلی ویژن پر وہ اشتہار ہی دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں جن میں بچے اپنے والدین سے ضد کرکے انہیں سیرو تفریح کے لئے لے جاتے ہیں۔ لوگ دن رات مسلسل یہ سوچ کر محنت کرتے ہیں کہ وہ اتنی گنجائش نہیں رکھتے کہ اپنی زندگی سے وقفہ لے کر کہیں سیرو تفریح کے لئے جاسکیں۔
 بعض اوقات کسی کام میں نقصان یا پیسوں کی ضرورت اس حد تک سر پر سوار ہوجاتی ہے کہ انسان کے کئی سال لگاتار شدید محنت کرنے میں گزر جاتے ہیں۔ وہ جانتے ہی نہیں کہ ایک انسانی دل و دماغ تب ہی بہتر طریقے سے کام کرسکتے ہیں جب انہیں ضرورت کے مطابق آرام میسر ہو۔ ذہنی اور جسمانی تھکان، مزاج میں چڑچڑاپن اور غلط فیصلے لینے کا باعث بنتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ سیروتفریح کے لئے جائیں تو لمبے چوڑے اخراجات کا بوجھ اٹھائے گھومیں۔ بلکہ دلچسپ مقامی علاقوں کی سیر سے خود کو پرلطف رکھیں اور خوبصورت نظاروں سے تفریح حاصل کریں۔
 اِن دنوں بچوں کی دیوالی کی تعطیلات ہیں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ اپنی فیملی کے ساتھ کچھ فطرت کے قریب گزار سکتی ہیں۔ چھٹی سے روزمرہ زندگی کی طرف واپس جاکر انسان کی کارکردگی میں مثبت اثرات نظر آتے ہیں۔ یہ چیز آپ کے دل اور دماغ کو بڑھنے میں مدد دیتی اور انسان کو صابر، ذمہ دار اور تخلیقی بناتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK