Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرمی کے موسم میں جلد کی نگہداشت کے چھ نسخے

Updated: April 02, 2026, 3:32 PM IST | Mumbai

گرمیوں میں زیادہ تر خواتین جلد سے متعلق مسائل سے پریشان رہتی ہیں۔ حالانکہ گھر میں موجود قدرتی چیزوں کے استعمال سے جلد کو ملائم اور صاف بنایا جاسکتا ہے۔

A mask made from mint repairs sun damage to the skin. Photo: INN
پودینہ سے تیار ماسک جلد پر سورج کی روشنی سے پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرتا ہے۔ تصویر: آئی این این

گرمیوں میں زیادہ تر خواتین جلد سے متعلق مسائل سے پریشان رہتی ہیں۔ حالانکہ گھر میں موجود قدرتی چیزوں کے استعمال سے جلد کو ملائم اور صاف بنایا جاسکتا ہے۔ اس موسم میں جلد کی دیکھ بھال کے لئے یہاں سات نسخے بتائے ہیں:
(۱) ایک چھوٹا چمچہ باریک پسا ہوا دلیہ اور ایک سنگترے کے چھلکے کا پاؤڈر بنا کر پیالی میں ملائیں۔ اب اس آمیزے کو پانی کے ساتھ ملا کر ماسک تیار کریں اور اسے چہرے پر لگائیں۔ یہ جلد میں نکھار لانے میں مددگار ہے۔
(۲) پودینے کی کچھ پتیاں پیسیں اور کھیرا کدوکش کرلیں۔ دونوں کو ایک ساتھ ملائیں۔ اس لیپ کو لگانے کے لئے کاٹن بالز یا اسفنج کی مدد لیں۔ لیپ کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور تقریباً ۱۵؍ منٹ تک سوکھنے دیں، پھر چہرے کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ اس سے جلد کی جلن کم ہوگی، ساتھ ہی ’سن برن‘ (جھلسی ہوئی جلد) کے اثر کو بھی کم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھئے: کچھ خواتین زمانے کو بدلنے کیلئے پیدا ہوتی ہیں

(۳) تربوز کا رس نکال لیں اور اس میں کاٹن بال ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کاٹن بالز کی مدد سے اس ٹھنڈے رس کو چہرے پر اچھی طرح لگائیں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف گرمی سے راحت ملے گی بلکہ جلد بھی نکھری نکھری نظر آنے لگے گی۔
(۴) دو چھوٹے چمچے دلیہ کو باریک پیس لیں۔ اب اس میں گرم دودھ میں ملائیں۔ اس آمیزے میں اوپر سے لیموں نچوڑ لیں۔ اسے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ اس آمیزے سے گرمیوں میں نکلنے والے دانے اور مہاسے سے آپ کو نجات ملے گی اور جلد صاف نظر آنے لگے گی۔
(۴) تھوڑے سے پانی میں تریفلا (ایک جڑی بوٹی) پاؤڈر کے ایک سے ۲؍ چھوٹے چمچے ملائیں۔ پانی اتنا ہی ڈالیں، جتنا کہ تریفلا پاؤڈر جذب کرلے۔ اس آمیزے کو رات بھر چھوڑ دیں اور صبح چہرے اور گردن پر لگائیں۔ اس پیسٹ سے کیل مہاسے کے مسائل سے نجات ملے گی اور جھریاں کم کرنے میں مدد ملے گی۔
(۵) دو چھوٹے چمچے دودھ کی ملائی میں ایک کدوکش کیا ہوا سیب مسل لیں۔ اب اسے چہرے پر اچھی طرح لگائیں اور ہلکا سوکھ جانے پر ہلکے ہاتھوں سے گھڑی کی سوئی کے مخالف سمت میں رگڑنا شروع کر دیں۔ بعد میں اسے دھو لیں۔ سیب میں مولیک ایسڈ ہوتا ہے جو جلد میں مردہ خلیات کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے اور جلد کو نرم بناتا ہے۔ اس آمیزے کا استعمال صرف چہرے پر ہی نہیں بلکہ جسم کے کسی بھی حصے پر کیا جاسکتا ہے۔ اگر جلد نارمل ہے تو اس کا استعمال مہینے میں ایک بار کریں اور اگر زیادہ خشک ہے تو ہفتے میں ایک یا دو بار بھی اسے استعمال کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: با اعتماد خواتین ایک مضبوط معاشرہ کی بنیاد اور مشعلِ راہ

(۶) کوکونٹ ملک کو رات بھر کے لئے فریج میں رکھیں، جب تک کہ یہ سخت نہ ہو جائے۔ اب اسے چہرے اور پورے جسم پر لگائیں۔ یہ ٹیننگ دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے اور جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ یہ جلد سے متعلق دیگر مسائل سے بھی بچاؤ کرتا ہے۔ اچھے نتائج کے لئے اسے بالوں میں بھی لگا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK