گھر کی سجاوٹ کیلئے بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بس یہ دھیان رکھا جائے کہ صاف صفائی اور ترتیب میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
EPAPER
Updated: April 28, 2026, 2:22 PM IST | Mumbai
گھر کی سجاوٹ کیلئے بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بس یہ دھیان رکھا جائے کہ صاف صفائی اور ترتیب میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
صفائی اور ترتیب: سب سے پہلا اور مؤثر قدم
گھر کی خوبصورتی کا آغاز صفائی اور ترتیب سے ہوتا ہے۔ غیر ضروری سامان ہٹا دیں اور صرف وہ چیزیں رکھیں جو واقعی استعمال میں آتی ہیں۔ بے ترتیبی کم ہوتے ہی کمرہ کشادہ اور پُرسکون محسوس ہونے لگتا ہے۔ الماریوں، درازوں اور شیلف کو منظم کریں۔ سادہ اسٹوریج باکسز یا ٹوکریاں استعمال کرکے چیزوں کو ترتیب دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پانی کی ہر بوند قیمتی: خواتین کیلئے عملی و رہنما اصول
چھوٹی تبدیلی مگر بڑا فرق
اگر مکمل گھر میں پینٹ ممکن نہ ہو تو ایک دیوار کو ہلکے یا نمایاں رنگ سے رنگنا بھی کمرے کی فضا بدل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فریم شدہ تصاویر، خطاطی، فیملی فوٹوز یا آرٹ پرنٹس دیواروں کو زندگی بخشتے ہیں۔ آپ خود بھی سادہ کینوس آرٹ یا ہاتھ سے بنے وال ڈیکور تیار کرسکتے ہیں، جو نہ صرف منفرد ہوگا بلکہ کم خرچ بھی۔
روشنی کا درست استعمال
لائٹنگ گھر کی خوبصورتی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ سفید تیز روشنی کے بجائے نرم اور گرم روشنی کا استعمال کمرے کو زیادہ آرام دہ بناتا ہے۔ سادہ ٹیبل لیمپ، فیری لائٹس یا اسٹینڈنگ لیمپ کم قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں اور ماحول کو دلکش بنا دیتے ہیں۔ پردے ہلکے رنگ کے ہوں تو کمرہ روشن اور کشادہ لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پیکجڈ فوڈز: غذائیت، نقصانات اور احتیاط
کشن، پردے اور کارپٹ
کبھی کبھار صرف کشن کور، پردے یا چھوٹے قالین تبدیل کرنے سے ہی پورے کمرے کا انداز بدل جاتا ہے۔ شوخ رنگ یا سادہ پیٹرن کا امتزاج گھر کو جدید اور تازہ لُک دے سکتا ہے۔ یہ تبدیلیاں نسبتاً کم خرچ ہوتی ہیں مگر اثر نمایاں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے مگر دلکش پلاٹنس لگا کر کمرے کی دلکشی بڑھائی جاسکتی ہے۔