• Thu, 05 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ سادہ مگر مؤثر باتیں گھر کے حسن کو بڑھاتی ہیں

Updated: February 05, 2026, 3:21 PM IST | Mumbai

برتنوں اور میز کو رگڑ سے نقصان پہنچتا ہے اور طبیعت کی نفاست بھی یہ تقاضا کرتی ہے کہ مشروبات، کھانے پیش کرنے سے پہلے رنگ برنگی کوسٹرس میز پر رکھے جائیں یا پھر ان کے ہمراہ گلاسس پیش کئے جائیں۔

When arranging a home, you can enhance its beauty by keeping a few things in mind. Photo: INN
گھر کو ترتیب دیتے وقت چند باتوں کا خیال رکھ کر اسکے حسن کو نکھارا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

گھر کی چیزوں کو سلیقے سے رکھا جائیں تو وہ دیکھنے میں بھلے معلوم ہوتے ہیں۔ یہاں گھر کو ترتیب سے رکھنے کی سادہ مگر مؤثر باتیں بتائی جا رہی ہیں جن پر عمل کرکے آپ گھر کے حسن کو بڑھا سکتی ہیں:

چابیاں اور دستاویزات رکھنے کی جگہ

گھر، گاڑی اور دیگر ضروری چابیاں، ریک میں رکھی جاتی ہیں، لہٰذا اپنی عادت بنا لیجئے کہ کبھی بیڈروم یا کسی اور کمرے میں کوئی چابی نہیں رکھنی تاکہ بوقت ضرورت انہیں تلاش کرنے کی کوفت نہ اٹھانی پڑے۔ اہم دستاویزات میں یوٹیلٹی بلز اور الیکٹریشن، پلمبر اور ایسی ہی خدمات مہینا کرنے والے افراد کے نمبر کی ڈائری ہوسکتی ہے، انہیں بھی کسی نمایاں جگہ پر اپنی دسترس میں رکھیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’ریٖل‘ والی زندگی نے اصل زندگی کا حسن چھین لیا ہے

کوسٹرس

برتنوں اور میز کو رگڑ سے نقصان پہنچتا ہے اور طبیعت کی نفاست بھی یہ تقاضا کرتی ہے کہ مشروبات، کھانے پیش کرنے سے پہلے رنگ برنگی کوسٹرس  میز پر رکھے جائیں یا پھر ان کے ہمراہ گلاسس پیش کئے جائیں۔ خوبصورت قدرتی مناظر کے ان نقوش کی مدد سے اہم اپنی نشست و برخاست میں نمایاں طور پر رونق لاسکتے ہیں۔

تکیے کے غلاف، چادریں اور کشن

تازہ پھولوں جیسے نقوش پر مشتمل کپڑا خریدیئے، ان سے چادر، غلاف، کشن کور تیار کریں۔ اس سے گھر خوشنما نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھئے: صحیح کہا گیا ہےکہ بہت سہل ہے مکانوں کو گھر کرنا!

رومزہ کی کراکری

چائے کے برتن ہوں یا ڈِنر سیٹ ان پر نازک کلیوں، پھولوں یا گرفکس میں پھولوں کی ٹہنیوں کی اشکال کندہ ہو تو ایک خوبصورت تاثر پیش کرتی ہے۔ کھانے کی میز کی شان بڑھتی ہے۔

وال پیپرس

دلکش ڈیزائن والے وال پیپرس استعمال کریں۔ یہ آپ کے ذوق انتخاب پر منحصر ہے کہ آپ جیومیٹریکل ڈیزائن کا انتخاب کرتی ہیں یا پھول دار، تاہم یہ بے رونق سی دیوار کو نیا پن اور خوشگوار تاثر دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK