گھنگریالے بال دیکھنے میں کافی خوبصورت لگتے ہیں، حالانکہ انہیں سنبھالنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے۔ ذرا سی لاپروائی کے سبب بال الجھ جاتے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 26, 2025, 4:56 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
گھنگریالے بال دیکھنے میں کافی خوبصورت لگتے ہیں، حالانکہ انہیں سنبھالنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے۔ ذرا سی لاپروائی کے سبب بال الجھ جاتے ہیں۔
گھنگریالے بال دیکھنے میں کافی خوبصورت لگتے ہیں، حالانکہ انہیں سنبھالنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے۔ ذرا سی لاپروائی کے سبب بال الجھ جاتے ہیں۔ اگر صحیح دیکھ ریکھ نہ کی جائے تو یہ بے جان اور روکھے ہوسکتے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کیسے کی جائیں؟ جانئے چند طریقے:
مائلڈ شیمپو کا استعمال کریں
گھنگریالے بالوں کے لئے ہمیشہ مائلڈ شیمپو استعمال کریں۔ خیال رہے کہ اس قسم کے بالوں کے لئے سلفیٹ فری شیمپو بہتر ہوتا ہے۔ دراصل گھنگریالے بالوں کو قدرتی آئل کی ضرورت ہوتی ہے اور سلفیٹ والا شیمپو بالوں سے قدرتی نمی چھین لیتا ہے، جس سے بال روکھے ہوجاتے ہیں۔ ہائیڈریٹنگ شیمپو بھی گھنگریالے بالوں کے لئے بہتر ثابت ہوسکتے ہیں۔
ڈیپ کنڈیشنڈنگ کریں
گھنگریالے بالوں کے لئے ڈیپ کنڈیشنڈنگ بے حد ضروری ہوتا ہے۔ ہفتے میں ایک بار ڈیپ کنڈیشنڈنگ یا ہیئر ماسک کا استعمال کریں۔ اس سے بالوں میں نمی اور ساخت برقرار رہتی ہے۔
کنگھی کا استعمال کب کرنا چاہئے؟
گھنگریالے بالوں کو کبھی بھی گیلے بالوں میں سلجھانا نہیں چاہئے۔ انہیں سلجھانے کے لئے چوڑے دانتوں والی کنگھی استعمال کریں۔ کرلی بالوں میں برش کا استعمال نہیں کرنا چاہئے اس سے بال ٹوٹ سکتے ہیں۔
تیل مالش
گھنگریالے بالوں میں وقتاً فوقتاً تیل لگاتے رہنا چاہئے۔ ناریل تیل زیادہ مناسب ہوتا ہے۔ اس سے بالوں میں نمی اور چمک برقرار رہتی ہے۔ بالوں میں کنڈیشنر یا سیرم بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اس سے وہ نرم و ملائم رہتے ہیں۔
شیمپو کا بہت زیادہ استعمال نہ کریں
گھنگریالے بالوں میں ضرورت سے زیادہ شیمپو کرنے سے ان کی چمک اور نمی ختم ہو جاتی ہے۔ شیمپو کے بعد گھنگریالے بالوں پر کنڈیشنر استعمال کرنا نہ بھولیں۔
بلو ڈرائی کے استعمال میں احتیاط
گیلے بالوں کو خشک کرنے کے لئے ہیئر ڈرائیر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن گھنگریالے بالوں میں کبھی بھی ہیئر ڈرائیر بغیر ڈفیوزر کے استعمال نہ کریں۔ دراصل ڈفیوزر بالوں کو مناسب ہوا پہنچانے میں مدد کرے گا اور انہیں پھول جانے سے بھی روکے گا۔