Inquilab Logo

اسٹاف سلیکشن کمیشن نے ۲؍ہزار اسامیوں کیلئے بھرتی کا اعلان کیا

Updated: March 05, 2024, 1:10 PM IST | Salim Alwar | Mumbai

ملک کے تمام ۹؍ریجن کے لئے دسویں/بارہویں /گریجویشن/گریجویشن( پلس) امیدواروںکے لئے سرکاری ملازمتوں کا سنہری موقع ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اسٹاف سلیکشن کمیشن( ایس ایس سی) کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں اور محکموں میں حسب ضرورت اسامیوں کی بھرتی کرنا ہے۔ یہ بھرتیاں سال میں ایک مرتبہ نیشنل لیول پر ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق پُر کی جاتی ہیں۔ اسٹاف سلیکشن کمیشن نے ٹیکنیکی آسانی اور سہولت کے اعتبار سے پورے ملک کو ۹ ریجنوں میں تقسیم کیا ہے مگر پوری بھرتی میرٹ کی بنیاد پر نیشنل لیول پر ہی ہوتی ہے۔ 
موقع کیا ہے؟
 اس وقت اسٹاف سلیکن کمیشن( ایس ایس سی) نے ۲۰۲۴ء کے لئے ۲۰۴۹ اسامیوں + دیگر محکموں اور وزارتوں سے حسب ضرورت طے ہونے اسامیوں کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ 
آپ کو کیا کرنا ہے؟
 جوامیدوار ان مرکزی سرکاری ملازمتوں کے حصول کے متمنی ہیں وہ ان بھرتیوں کیلئے جاری طویل نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں اور اپنی تعلیمی لیاقت کے مطابق اپنے ریجن سے اپنی دلچسپی کے مطابق کسی بھی کٹیگری؍ وزارت محکمہ کیلئے آن لائن درخواست دیں۔ 
نوٹیفکیشن کیا کہلاتا ہے؟: فیز(PhaseXII) نوٹیفکیشن ۲۰۲۴ء
اسامیوں  کیلئے تعلیمی لیاقت پے لیول اور تنخواہ کا اسکیل
(۱) میٹریکولیشن(ایس ایس سی): دسویں کامیاب امیدواروں کے لئے تمام اسامیاں لیول ون کی ہیں اور اس کیلئے ابتدائی تنخواہ کا اسکیل۱۸۰۰۰۔ ۵۶۹۰۰؍ ہے۔ 
(۲)ہائر سیکنڈری(۲+۱۰): بارہویں (۲+۱۰) کامیاب امیدوار کے لئے
(a) لیول ۲۔ ابتدائی تنخواہ کا اسکیل۔ ۱۹۹۰۰۔ ۶۳۲۰۰ روپے۔ (b) لیول۳۔ ابتدائی تنخواہ کا اسکیل:  ۲۱۷۰۰۔ ۶۹۱۰۰ روپے۔ (c)لیول ۴۔ ابتدائی تنخواہ کا اسکیل۔ ۲۵۵۰۰۔ ۸۱۱۰۰ روپے۔  (d) لیول ۵۔ ابتدائی تنخواہ کا اسکیل۔ ۳۵۴۰۰۔ ۱۱۱۲۴۰۰ روپے
(۳) گریجویشن لیول(آل فیکلٹیز): کسی بھی فیکلٹی سے گریجویشن کرچکے امیدواروں کیلئے
(a) لیول ۶: ابتدائی تنخواہ کا اسکیل۔ ۳۵۴۰۰۔ ۱۱۲۴۰۰روپے
(b) لیول ۷۔ ابتدائی تنخواہ کا اسکیل۔ ۴۴۹۰۰۔ ۱۴۲۴۰۰؍روپے
چند اسامیوں کے نام مع کٹیگریز
یہ اسامیاں مرکزی حکومت کے مختلف وزارتوں، محکموں اور آرگنائزیشن اور بورڈس وغیرہ کے لئے ہیں۔ 
(۱) میٹر یکولیشن(ایس ایس سی) لیول: لیباریٹری اٹینڈنٹ، بائلر اٹینڈنٹ، کینٹین اٹینڈنٹ، ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف، لائبریری کلرک، فوٹو گرافر، ڈرائیور کم میکینک، فلڈ اٹینڈنٹ، نرسنگ آرڈرلی، ٹیکنیکل آپریٹر و دیگر۔ 
(۲) بارہویں (۲+۱۰) لیول: کلرک، ٹیکنیکل کلرک، ڈاٹا انٹری آپریٹر، لائبریری اسٹینڈنٹ، جونیئر انجینئر، ٹکٹنگ اسسٹنٹ، ٹیکنیکل کلرک، اسٹور کیپر، سینئر فوٹو گرافر، آفسیٹ مشین مین، کارپینٹر کم آرٹسٹ و دیگر ضرورتوں کے مطابق۔ 
(۳) گریجویشن اوراس سے اوپر ایجوکیشن لیول۔ اسٹور کیپر زولوجکل اسسٹنٹ، سبز ریڈیو ٹیکنیشن، نرسنگ آفیسر، وائلڈ لائف انسپکٹر، لیگل اسسٹنٹ، اپر ڈوژن کلرک، ریسرچ ایسوسی ایٹس، اسٹور انچارج، ٹیکسٹائل ڈیزائنر، ڈائٹیشن، ٹیکنیکل آفیسر، اسٹور انچارج، لائبریری اینڈ انفارمیشن انچارج، اسسٹنٹ سینٹرل انٹیلی جنس آفیسرس، میڈیکل ریکارڈ آفیسر، ڈاٹا انٹری آپریٹر، جونیئر اکاؤنٹس آفیسر، انسوٹیگیٹر، ٹیوٹر و دیگر ضرورتو ں کے مطابق 
عمر کی حد
 کم از کم ۱۸، ۲۱، اور ۲۵؍سال(یکم جنوری ۲۰۲۴ءکو)۔ اوپری حد :۲۵، ۲۷، ۳۰، ۳۵ سال (اسامیوں کے اعتبار سے الگ الگ ہے) لہٰذا امیدوار نوٹیفکیشن سے استفادہ کریں۔ 
امتحانی فیس
۱۰۰؍روپے بذریعہ نیٹ بینکنگ یا ڈیبیٹ کارڈ۔ خواتین امیدواروں، ایس ٹی ایس سی اور معذور امیدواروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔ 
بھرتی کا طریقہ کار
 جن امیدواروں کی درخواستیں درست پائی گئی ہیں انہیں کمپیوٹر بیسڈ آبجیکٹیو ٹائپ امتحان کیلئے بلایا جائےگا اور جو امیدوار اس امتحان میں کوالیفائی ہوں گے ان کی اسناد (سرٹیفکیٹ) کی تصدیق ہوگی اور میرٹ کی بنیاد پر کال لیٹر بھیجا جائےگا۔ 
تحریری امتحان: تحریری امتحان میں (۱)جنرل انٹیلی جنس(۲) جنرل اویئر نیس(۳) اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ(۴) انگلش لینگویج۔ ان میں ہر مضمون سے ۲۵؍سوالات ہوں گے ہر سوال کے ۲ ؍مارکس ہوں گے۔ کل امتحان ۲۰۰؍ مارکس کا ہوگا۔ یہ امتحان ۶؍تا ۸؍مئی ۲۰۲۴ء کوہوں گے۔ امتحانی مرکز کا انتخاب آپ کو کرنا ہے۔ 
درخواست کیسے دیں ؟
امیدوار پہلےhttps://ssc.gov.inپر جائیں۔ اس کے بعد ایڈورٹائزمنٹ؍ نوٹیفکیشن دیکھیں :
Phase-xii/2024/selection posts
اپنی تعلیمی لیاقت کے مطابق پوسٹ (اسامی) کا انتخاب کریں۔ کوشش کریں کہ اپنے ہی ریجن سے درخواست فارم پُر کریں۔ ویسے آپ کسی بھی ریجن سے فارم پُر کرکے کسی بھی شہر کا انتخاب بطور امتحانی مرکز کرسکتے ہیں۔ 
اپلائی آن لائن پر جا کر آن لائن رجسٹریشنکریں۔ اب ہدایت کے مطابق دوسرا حصہ پُر کریں اور امتحانی فیس کی ادائیگی کے بعد آن لائن فارم سبمٹ کریں۔ 
 آن لائن درخواست فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ:۱۸؍ مارچ ۲۰۲۴ء ہے۔ 
نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی چاہئے؟
مذکورہ بھرتی کی مکمل تفصیلات اور آن لائن فارم پُر کرنے کیلئے اگر نوٹیفکیشن ’اوپن‘ کرنے میں دقت آرہی ہوتو آپ کالم نگار کے وہاٹس ایپ نمبر 7738642878پر ’PhaseXII‘ لکھ کر واٹس ایپ کریں۔ آپ کو نوٹیفکیشن کی کاپی وہاٹس ایپ کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK