ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورسیز کے سبب پچھلے کچھ برسوں میں ملازمت کے رجحان میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ اب ہنر پر مبنی ملازمتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: August 29, 2023, 3:26 PM IST | Agency | New Delhi
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورسیز کے سبب پچھلے کچھ برسوں میں ملازمت کے رجحان میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ اب ہنر پر مبنی ملازمتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
:ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورسیز کے سبب پچھلے کچھ برسوں میں ملازمت کے رجحان میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ اب ہنر پر مبنی ملازمتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ نوجوان بھی۱۲؍ویں یا گریجویشن پاس کرنے کے بعد ایسے کریئر کے آپشنز کی تلاش میں رہتے ہیں، جس میں انہیں ترقی کی بے پناہ صلاحیت مل سکتی ہے۔ اس کے لیے بہتر ہے کہ ایسے کورسز کیے جائیں، جن کے ذریعے کئی شعبوں میں نوکریاں مل سکیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا میدان بہت زیادہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ان دنوں تقریباً تمام شعبوں میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ مینیجرز کی مانگ ہے۔ اچھی تنخواہ کے ساتھ ساتھ انہیں پروموشن اور گروتھ (Trending Jobs) کے بھی کافی مواقع ملتے ہیں۔ سوشل میڈیا انفلیوئنسر ) ہونے والوں سے لے کر آن لائن مارکیٹنگ تک، ان کی مانگ ہر جگہ ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے میں اپنا کریئر بنانے کے لیے آپ اس سے متعلق سرٹیفکیٹ یا ڈپلوما کورس کر سکتے ہیں۔ اس فیلڈ میں ایم بی اے کرنے کا آپشن بھی ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس آن لائن یا آف لائن، کسی بھی موڈ میں کیا جا سکتا ہے۔ بہتر ملازمت کی پیشکش کیلئے کم از کم۶؍ ماہ یا ایک سال کا کورس کیاجاسکتا ہے۔ کورسیز میں انٹروڈکشن ٹو ڈیجیٹل مارکیٹنگ اینڈ ای کامرس ،سرچ انجن آپٹیمائزیشن (ایس ای او)، سرچ انجن مارکیٹنگ (ایس ای ایم ) اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ جیسے کورسیز شامل ہیں۔