Inquilab Logo Happiest Places to Work

ان ۵؍ پھلوں کے استعمال سے جلد کو نکھارا جا سکتا ہے

Updated: May 05, 2026, 2:46 PM IST | Mumbai

یوں تو ہر پھل کی اپنی خاصیت ہوتی ہے لیکن یہاں جن پھلوں کی بابت بتایا جا رہا ہے وہ جلد کیلئے حیرت انگیز فوائد رکھتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کیوی: کیوی خوش رنگ اور خوش شکل ہی نہیں بلکہ غذائیت سے بھرپور اینٹی ایجنگ پھل بھی ہے جو وٹامن سی، وٹامن کے، وٹامن ای، کاپر، فائبر، پوٹاشیم، مینگنیز اور فولیٹ کی زائد مقدار پر مشتمل ہوتا ہے۔کیوی میں موجود۸۵؍فیصد وٹامن سی روزمرہ کی وٹامن سی کی ضرورت کو بہ آسانی پورا کر سکتا ہے۔اس میں موجود وٹامن سی اور ای کی مقدار جلد کے مردہ خلیات سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ جلد کو تر و تازہ اور جواں رکھنے میں بھی معاون ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نجی و خانگی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے کا چکر، نیا بوجھ ہے

انار:انار بے شمار فوائد سے مالا مال ہوتا ہے۔انار کی اہم خاصیت اس میں موجود وٹامن سی کی کثرت ہے۔ گرمی میں انار کے جوس کا باقاعدہ استعمال جلد کو بے داغ، تر و تازہ اور توانا بناتاہے ۔انار کے جوس میں الیجک (Ellagic) ایسڈ اور پیونی کلاجن (Punicalagin) موجود ہوتا ہے۔یہ دونوں اجزاء جلد کو خراب ہونے، نقصان پہنچانے والے ماحولیاتی عوامل، جلد کا ڈھیلا پن، سیاہ دھبے اور خشکی سے محفوظ رکھتے ہیں۔

ایواکاڈو:ایواکاڈو کا شمار سیلیبریٹی فروٹ میں کیا جاتا ہے، اس پھل میں چکنائی، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں۔یہ تمام اجزاء جلد کی موئسچرائزنگ اور دھوپ سے جھلس جانے والی جلد کے لئے مفید ہیں۔یہ پھل جسم کو گلوٹاتھائیون نامی مادے کی فراہمی باآسانی بناتا ہے جو بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔
گرین اپیل:اگر آپ سدا بہار جوان نظر آنا چاہتی ہیں تو ہرے سیب کا استعمال کریں۔صحت کے لئے ہرے سیب کے بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خوبصورتی کے لئے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بھی ختم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آفس کاکام کرنے کے ساتھ بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت کیسے دیا جا سکتا ہے؟

پپیتا:جلد کی تازگی کیلئے پپیتے کے ماسک کا استعمال خواتین میں خاصا مقبول ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق پپیتا جلد کو دلکش بنانے کے علاوہ بالوں کو بھی چمکدار بناتا ہے۔پپیتے میں موجود وٹامن اے اور پاپین نامی کچھ ایسے خصوصی انزائم پائے جاتے ہیں جو جلد کے مردہ خلیوں کو دوبارہ سرگرم کر دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK