• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویڈنگ بجٹ: چند کارآمد باتیں

Updated: November 27, 2024, 7:02 PM IST | Mumbai

ہمارے یہاں شادی میں ایک بڑی رقم خرچ کی جاتی ہے۔ بعض دفعہ اخراجات پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہاں چند باتیں بتائی جا رہی ہیں جو شادی کے دوران بجٹ کنٹرول کرنے میں مفید ومددگار ثابت ہوں گے:

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہمارے یہاں شادی میں ایک بڑی رقم خرچ کی جاتی ہے۔ بعض دفعہ اخراجات پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہاں چند باتیں بتائی جا رہی ہیں جو شادی کے دوران بجٹ کنٹرول کرنے میں مفید ومددگار ثابت ہوں گے:
شادی کیلئے دن کا انتخاب
 شادی کیلئے مناسب دن کا انتخاب آپ کے طے شدہ بجٹ میں اضافہ ہونے نہیں دے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ شادی کے اخراجات کے دوران آپ کا بجٹ کنٹرول میں رہے تو اس کا آغاز شادی کے دن کے بہتر انتخاب سے کریں۔ اس سلسلے میں ماہرین کا مشورہ ہے کہ شادی کی تقریب جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے بجائے شروع کے ۴؍ روز میں رکھی جائے۔
غیر روایتی تقاریب
 اگر شادی کی تقاریب کی جانب غور کیا جائے تو عام طور ہمارے یہاں لڑکے اور لڑکی کی تمام تقاریب علاحدہ علاحدہ ہوتی ہیں۔ تاہم ماہرین کی رائے کے مطابق اگر آپ شادی کے اضافی اور بے جا اخراجات کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو شادی کی تمام تر تقاریب دولہا دلہن کے گھر والے مل کر منعقد کریں۔ یہ طریقہ کار آپ کے ہزاروں روپے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ایڈوانس بکنگ
 شادی کے کسی بھی فنکشن کا وینیو ہو، کھانے کا آرڈر دینا ہو یا پھر میک اَپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ کی بکنگ کا معاملہ ہو، تمام مراحل ایڈوانس بکنگ کی صورت آسان بنائے جاسکتے ہیں۔ مثلاً شادی سے تقریباً ۶؍ ماہ قبل اگر ہال کی بکنگ کروالی جائے تو ہزاروں روپے کی بچت کی جاسکتی ہے، یہ بکنگ عین شادی کے دنوں کی بھاگ دوڑ اور اضافی اخراجات دونوں سے ہی نجات دلائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: سردیوں میں موئسچرائزر خریدتے وقت ان باتوں کا دھیان رکھیں

مہمانوں کی فہرست
 ماہرین کے مطابق، شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست بناتے وقت حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کریں، مثلاً جو دوست احباب گزشتہ ۱۲؍ ماہ سے آپ سے رابطے میں نہیں، انہیں مدعو کرنے سے پہلے خاندان اور دوستوں میں ان معزز افراد کو دعوت نامہ ارسال کریں جو زیادہ ضروری ہیں، اس کے بعد اگر گنجائش ہو تو آپ دیگر کو بھی مدعو کرسکتے ہیں۔
آن لائن شاپنگ
 شادی کے اخراجات کم کرنے کے لئے آپ آن لائن شاپنگ کرسکتے ہیں۔ اس سے کافی آسانی ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK